جماعت اسلامی کا 26 جولائی کو اسلام آباد دھرنے کا اعلان، انتظامیہ نے تاحال اجازت نہ دی
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 کا نفاذ ہے، اسلام آباد میں کسی بھی قسم کے جلسے جلوس یا احتجاج کی اجازت نہیں ہے،دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی،قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں کاروائی کی جائے گی،احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے، شہری کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ بننے سے اجتناب کریں،
دوسری جانب پنجاب بھر میں بھی 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی،جلسہ جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی لگا دی گئی ہے،تحریک انصاف نے کل احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے، جماعت اسلامی بھی کل اسلام آباد میں دھرنا دے گی،جس کے لئے قافلے لاہور سمیت تمام شہروں سے روانہ ہونے ہیں.پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹفکیشن کے مطابق دفعہ 144 پابندی کا اطلاق جمعہ 26 جولائی سے اتوار 28 جولائی تک ہوگا.امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ، پابندی کا اطلاق دہشت گردی کے خطرات کے پیشِ نظر کیا گیا.سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے. عوامی مفاد میں دفعہ 144 کا نفاذ صوبہ بھر میں کیا گیا ہے.پنجاب بھر میں انتظامیہ حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنائے گی.ر عوامی آگاہی کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی ہدایت بھی کی گئی ہے.
جماعت اسلامی کا دھرنا، منصورہ دفتر کے باہر پولیس پہنچ گئی،شیخوپورہ میں دفتر پولیس نے بند کر دیا
علاوہ ازیں جماعت اسلامی کے مرکزی دفتر منصورہ کے باہرپولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے، پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی جماعت اسلامی کے دفاتر پر پولیس نے چھاپے مارے ہیں، شیخوپورہ جماعت اسلامی کے دفتر پر پولیس نے چھاپہ مارا اور دفتر کو تالے لگا دیئے۔ ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق پولیس نے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم کی رہائشگاہ پر بھی چھاپہ مارا تاہم گرفتاری میں کامیابی نہیں ہوئی۔ اسلام آباد مین بھی جماعت اسلامی کے دفاتر پر چھاپے مارے گئے ہیں کراچی و سندھ سے آنے والے جماعت اسلامی کے کارکنان کو کئی شہروں میں روکا گیا ہے اور گرفتاریوں کی بھی اطلاعات ہیں ۔ ان حالات میں جماعت اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ حکومت جو مرضی کر لے دھرنا تو ہو کر رہے گا
جماعت اسلامی کے دھرنے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں،کل مختلف شہروں سے قافلے روانہ ہوں گے، گاڑیوں کی بکنگ کروا لی گئی ہے، امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ مہنگائی کیخلاف اٹھنا جہاد سے کم نہیں عوامی دھرنا عام آدمی کی آواز ہے ۔ شہر لاہور سے ہزاروں کی تعداد میں مرد وخواتین قافلوں کی صورت میں روانہ ہوں گے جبکہ بڑی تعداد میں لوگ اپنی سواریوں پر اپنی فیملیز کے ہمراہ بھی دھرنا میں شرکت کریں گے ۔ دھرنا مہنگی بجلی ، اووربلنگ اور بے تحاشہ ٹیکسز کے خاتمے تک جاری رہے گا، ملک بھر سے لاکھوں افراد شریک ہوں ۔امیر لاہور نے مزید کہا کہ حقیقت میں عوام کا زندگی گزارنا مشکل ہو گیا ہے‘ بچوں کی فیس دیں تو پھر علاج نہیں کرا سکتے‘ علاج کرا لیں تو پھر گھر کا کرایہ نہیں دے سکتے‘ گھر کا کرایہ دیتے ہیں تو راشن کیسے لے کر آئیں‘ مہنگائی اور غربت کی وجہ سے خودکشیاں پہلے ہی ہو رہی تھیں‘ اب تو بجلی کے بلوں پر بھائیوں نے ایک دوسرے کو قتل کرنا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہمیشہ سے حق اور سچ کی علمبردار جماعت رہی جس نے ہر دور میں ظلم و جبر کے خلاف آواز بلند کی ہے۔نااہل حکمرانوں کی وجہ سے آئی ایم ایف کے نام نہاد ڈکٹیشن کو ہم پر مسلط کیا ہے کسی صورت یہ برداشت نہیں ہوگا۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ انجینئر حافظ نعیم نے اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کرکے ایون میں ہلچل مچا دی ہے۔ انہیں اندازہ ہے کہ جماعت اسلامی واحد منظم جماعت ہے جو ہمارے سامنے کھڑی ہوسکتی ہے اور اس کے پیچھے کھڑی قوم اور کارکنان کھڑے ہیں ۔ ہم حکومت کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہماا دھرنا پرامن اور آئین و قانون کے مطابق ہوگا اگر حکومت نے اس میں کسی جگہ رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ حکومت کو چاہیے کہ پرامن دھرنا میں عوام کے مال وجان کی حفاظت کیلئے سیکورٹی فراہم کی جائے
جماعت اسلامی کے ایک ہزارسے زائدمردوخواتین کارکنان ڈی چوک اسلام آباد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے، بے جاٹیکسز اور آئی پی پیز کے خلاف حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں ہونے والے دھرنا میں شرکت کیلئے اسلام آباد روانہ ہوں گے۔جماعت اسلامی کے کارکن زونل امراء اور ٹکٹ ہولڈرز کی قیادت میں دھرنامیں شریک ہونے کیلئے اسلام آباد جائیں گے۔فیصل آباد سے پی پی 110سے جانے والے قافلہ کی قیادت امجد قیوم پراچہ،اکبرحیات باجوہ،پی پی111 نعمان احسن ملک،ڈاکٹر خالدفخر،پی پی 112آصف اسلام،خالدمحمود چوہدری،رانا سکندراعظم،پی پی 113شیخ محمد مشتاق،اجمل حسین بدر،چوہدری محمد سلیم،پی پی 114عبدلستار بیگا،ڈاکٹر بشیر احمد صدیقی، پی پی 115میاں منیر احمد،کاشف نعمان،پی پی 116طہٰ خان،عتیق الرحمان،عمران رشید،پی پی 117ملک عبدالجبار،رانا عدنان خاں،پی پی 118ملک معراج الدین، افضال شاہین،محمدسلیم سرور،پی پی 106ثاقب فاروق بٹ،سیدخادم حسین شاہ،پی پی 107شیخ عمیرمختار،یاسراقبال کھارا،پی پی 108عمران عبداللہ،رانا رفیق،راؤ نصرت علی،پی پی 109زفرادریس، پی پی98محمدیاسین کاہلوں جبکہ کسانوں کے قافلہ کی قیادت علی احمدگورایہ اور مزدوروں کے قافلے میاں اعجاز حسین کے قیادت میں جائیں گے۔ضلعی امیرپروفیسر محبوب الزماں بٹ نے کہاہے کہ احتجاج ہر شہری کا آئینی اور جمہوری حق ہے،ہمارا دھرنامکمل طور پر پرامن ہوگا لیکن اگر انتظامیہ نے رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی تو اسلام آبادجانے والے ہرراستہ پردھرناہوگا۔عوام کو کسی قسم کی خیرات نہیں اپنا حق چاہیے۔ 26 جولائی کو عوام اپنا حق لینے اسلام آباد آ رہے ہیں، دھرنا دیں گے اور عوام کا حق لیے بغیر نہیں اٹھیں گے۔انہوں نے کہاکہ عوام ریلیف سے محروم ہیں، جماعت اسلامی عوام کو ریلیف لے کردے گی۔ عوامی حمائت سے ملک میں پرامن انقلاب آئے گا، ملک لوٹنے والے خش و خاشاک کی طرح بہہ جائیں گے۔عوام اپنے حق کیلئے گھروں سے نکلیں اور جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ورنہ آئی ایم ایف کے غلام حکمران عوام کی ہڈیاں بھی نوچ کر کھا جائیں گے۔
فارم 47 کی نہیں فارم 45 کی حکومت بنائی جائے۔ حافظ نعیم الرحمان
جماعت اسلامی کی 26 اپریل کو اسلام آباد میں دھرنا کی تیاریاں عروج پر
عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں
14 سال سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سرکار،اربوں بجٹ وصول،کارکردگی زیرو
عمران پر جیل میں تشدد ہوا،مجھے مرد اہلکار نے…بشریٰ بی بی نے سنگین الزام عائد کر دیا
عبوری ضمانت "معصوم” فرد کا حق ہے،نومئی مقدمے،عمران کی ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ
پی ٹی آئی میڈیا کوآرڈینیٹر سے دھماکہ خیزمواد برآمد،کالعدم تنظیموں سے تعلق،جسمانی ریمانڈ مل گیا
تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز ہو گیا
مہنگی بجلی، زیادہ تر آئی پی پیز پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملکیت نکلیں
طبل جنگ بج گیا، لڑائی شروع،پی ٹی آئی پرپابندی
ہر نئے ریلیف کے بعد اک نیا کیس،عمران خان کی رہائی ناممکن
عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم
پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت
اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک
اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے