جماعت اسلامی کا دھرنا، ریڈ زون سیل، فیض آباد بند،گرفتاریاں

جماعت اسلامی کا راستہ نہیں روکا جا سکتا حکومت ایڈونچر نہ کرے حالات کی خرابی کی ذمہ داری ان پر ہو گی ،حافظ نعیم الرحمان
0
187

جماعت اسلامی کا دھرنا، ریڈ زون سیل کر دیا گیا، فیض آباد میں بھی کینٹینر لگ گئے، چھاپے، گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے،جماعت اسلامی نے ہر حال میں ڈی چوک پہنچنے کا اعلان کر رکھا ہے

پلان بی،جماعت اسلامی کا الگ الگ مقامات پر پر دھرنے دینے کا فیصلہ
جماعت اسلامی کے کارکنان کی ڈی چوک میں گرفتاریاں ، اور رکاوٹیں پلان بی سامنے آ گیا ،جماعت اسلامی نے اسلام آباد میں الگ الگ مقامات پر پر دھرنے دینے کا فیصلہ کیا ہے،مری روڈ راولپنڈی پر دھرنا دیا جائے گا امیر العظیم قیادت کریں گے ،ڈاکٹر اسامہ رضی نائب امیر ، صوبائی اور ضلعی قیادت لیڈ کرے گی ،زیرو پوائنٹ اسلام آباد پر دھرنا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،زیرو پوائنٹ دھرنے کی قیادت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کریں گے

اسلام آباد کے مختلف مقامات سے جماعت اسلامی کے کارکنوں گرفتار کرلیا گیا،ڈی چوک سے جماعت اسلامی کے کارکنوں کی گرفتاریاں جاری ہیں 10 سے زائد کارکن گرفتار کر لئے گئے، مختلف جگہوں پر پولیس کے ناکے ہیں، راستے بند کئے گئے ہیں، ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق اگر کارکنوں کو فی الفور رہا نہ کیا گیا تو حالات کی ذمہ دار حکومت ہوگی.راولپنڈی پولیس نے آنسو گیس کے شیل منگوا لئے، جماعت اسلامی کی ریلی روکنے کیلئے لیاقت باغ کے قریب پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی،کارکن بڑی تعداد میں جمع ہونا شروع ہوگئے،
جماعت اسلامی کا احتجاج روکنے کیلئے فیض آباد پل پر آنسو گیس، ربڑ کی گولیاں پہنچا دی گئیں، پولیس کی اینٹی رائٹ فورس تعینات کر دی گئی ہے.خیبرپختونخوا سے سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل جماعت اسلامی کا قافلہ ڈی چوک کی جانب رواں دواں ہیں،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کا راستہ نہیں روکا جا سکتا حکومت ایڈونچر نہ کرے حالات کی خرابی کی ذمہ داری ان پر ہو گی

جماعت اسلامی کے کارکنان کا ایج 8 انٹر چینج پر جمع ہونے کا سلسلہ جاری ہے،کارکنوں کا ایک ٹولہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم کی شکل والے ماسک پہن کر ایج 8 انٹرچینج پہنچ گئے،کارکنوں کی جانب سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم کے حق میں نعرے بازی کی گئی،کارکنوں نے حکومت مخالف نعرے بازی کی

جماعت اسلامی اوکاڑہ کے امیر انجینئر سلمان اظہر شیخ کو پولیس نے ان کے گھر سے غیر قانونی طور پر گرفتار کر لیا

ہم بتائیں گے کہ عوام کی طاقت کو کنٹینر لگا کر نہیں روکا جا سکتا،جماعت اسلامی
جماعت اسلامی غربی لاھور کے امیر عبدالعزیز عابد کی قیادت میں سینکڑوں کارکنان اسلام آباد دھرنے میں شرکت کے لیے روانہ ہو گئے،قافلے میں نائب امیر لاہور ذکراللہ مجاھد۔ ظہور احمد وٹو’ خواجہ وسیم ۔ عبدالقیوم گجر۔ غلام حسین بلوچ۔ رانا اصغر۔ اکرم شاھین ۔ طلحہ ادریس ۔ حافظ ذوالنون اور دیگر شریک ہیں،عبدالعزیز عابد امیر جماعت اسلامی غربی لاھور کا کہنا ہے کہ تمام فسطائیت کے بعد بھی کارکنان دھرنے میں پہنچیں گے.ہم پر امن لوگ ہیں دھرنا ہر صورت ھوگا. مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رھے گا.حکومت بجلی کی قیمتوں میں فی الفور کمی کا اعلان کرے. سلیب سسٹم کو فوری طور پر ختم کیا جائے ۔زنانہ حکومت عوامی پریشر کا سامنا کرنے کی بجائے دفع 144 کا سہارا لے رہی ہے ۔ جماعت اسلامی کے تمام گرفتار کارکنوں کو فی الفور رہا کیا جائے ۔ حالات کی ذمے داری حکومت پر آتی ہے کہ وہ کیسے امن قائم رکھتے ہیں،حکومت پر امن دھرنے کے راستے میں رکاوٹ ڈال کر اپنی پریشانیوں میں اضافہ کرے گی۔ایک دھرنے کو کئی دھرنوں میں تبدیل کریں گے، ہم بتائیں گے کہ عوام کی طاقت کو کنٹینر لگا کر نہیں روکا جا سکتا،آئی ایم ایف اور آئی پی پیز سے چھٹکارہ عوامی مطالبہ ہے ۔

قبل ازیں رات گئے لاہور پولیس نے 60 سے زائد مقامات پر چھاپے مارے،چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 110 افراد کو حراست میں لیا گیا ، حراست میں لیے گئے افراد کا تعلق پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی سے ہے ،تحریک انصاف کے یاسر گیلانی ، حافظ ذیشان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ،ساندہ ، گلشن راوی سے پکوان سینٹر ، کیٹرنگ سروس اور ساؤنڈ سسٹم سینٹر پر چھاپے مارے گئے ساندہ ، گلشن راوی سے پی ٹی آئی کے گیارہ کارکنوں کو پکڑا گیا ،جماعت اسلامی کے متعدد کارکنوں کو بھی مختلف مقامات سے حراست میں لیا گیا ،

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مہنگی بجلی معاہدوں، اووربلنگ اور دہشت گردی ،مہنگائی کے خلاف اسلام آباد ڈی چوک پر دھرنا دینے کا اعلان کر رکھا ہے ،حافط نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ شہر اقتدار میں دھرنا پر امن ہوگا، شرکاء ریلیف لئے بغیر واپس نہیں آئیں گے، حکومت دھرنے میں رکاوٹ نہ ڈالے، حالات خراب ہوئے تو حکومت ذمہ دار ہوگی

دھرنے کو روکنے کے لئے اسلام آباد پولیس نے ریڈ زون کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا ہے،اسلام آباد کے نادرا چوک، سرینا چوک، ایکس پریس چوک پر کنٹینرز لگا دیئے گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ دارالحکومت میں دفعہ 144 کے نفاذ سے کسی احتجاج کی اجازت نہیں،

لیاقت بلوچ کے گھر چھاپہ، متعدد افراد گرفتار،دھرنا شروع ہونے سے پہلے ہی کامیاب ہو چکا .ترجمان جماعت اسلامی
دوسری جانب جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت نے کارکنان کو شام پانچ بجے ڈی چوک پہنچنے اور قیام کی ہدایات کی ہیں کارکنان کو راستوں کی بندش اور رکاوٹوں کی صورت میں متبادل راستوں سے اسلام آباد پہنچے کا کہا گیا ہےترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کا کہنا ہے کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی کال پر اب تک ہزاروں لوگ اسلام آباد راولپنڈی اور گردونواح میں پہنچ چکے،رات بھر چھاپوں ،سینکڑوں افراد کی گرفتاریوں کے باوجود دھرنا شروع ہونے سے پہلے ہی کامیاب ہو چکا آج شام اسلام آبادمیں تاریخی دھرنے کا آغاز ہو گا ان شاء اللہ ، قیصر شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ لیاقت بلوچ نائب امیر جماعت اسلامی کے گھر چھاپہ، احمد سلمان بلوچ دھرنا میں شرکت کیلئے جلوس کے ہمراہ روانہ ہو رہےتھے ،پولیس کی نفری پہنچ گئی احمد سلمان بلوچ جلوس کے ہمراہ نکلنے میں کامیاب گھرسے ایکسئین محسن علی رضا ، ملازم نذیر احمد پردیسی کو گرفتار کر کے لے گئے

چادر، کپڑے، تکیہ، چھتری ،پانی ودیگرضروری سامان ساتھ لائیں،جماعت اسلامی کی دھرنے کیلیے ہدایات
جماعت اسلامی کی قیادت نے دھرنے میں آنے والے کارکنان کے لئے ہدایات جاری کی ہیں کارکنان کو کہا گیا ہے کہ دھرنے میں شرکت کے لئے اپنے ساتھ چادر، کپڑے، تکیہ، چھتری ،پانی ودیگرضروری سامان ساتھ لائیں، راستوں کی بندش اور رکاوٹوں پرمتبادل راستے اختیار کریں جبکہ راستوں کی بندش پرواپسی کے بجائے وہاں پردھرنا دیا جائے اورانٹرنیٹ بندش پرمنصورہ مرکز لینڈ لائن نمبرسے ہدایات لی جائیں،نماز جمعہ اور طعام کے بعد شرکا شام پانچ بجے ڈی چوک پہنچ جائیں.

جماعت اسلامی کا دھرنا، تعلیمی ادارے، میٹرو بند
اسلام آباد میں جماعت اسلامی کا دھرنا ،قائد اعظم یونیورسٹی آج بند رہے گی ، ترجمان کے مطابق مختلف روڈ بند ہونے کی وجہ سے قائد اعظم یونیورسٹی بند رہیگی .احتجاج کے پیش نظرمیٹروبس سروس بند کر دی گئی ،میٹروبس سروس آئی جے پی سے پاک سیکریٹریٹ تک بند کی گئی ،راولپنڈی فیض آباد سے صدر اسٹیشن تک میٹرو بس سروس چل رہی،گرین لائن اور بلیو لائن بس سروس بھی عارضی طور پر بند کر دی گئی

اسلام آباد میں سیاسی جماعتوں کے دھرنے و احتجاج، ٹریفک پولیس نے ڈائیورشن پلان جاری کر دیا
اسلام آباد میں لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال ہونے کی وجہ سے ٹریفک کیلئے ڈائیورشن ہوگی،روات ٹی کراس بند ہونے کی صورت میں راولپنڈی صدر روڈ استعمال کیا جا سکے گا،پشاور جی ٹی روڈ بند ہونے کی صورت میں موٹرے کا استعمال کیا جائیگا،سری نگر ہائی وے جی 14 بند ہونے کی صورت میں اسلام آباد کیلئے پشاور روڈ، جی ٹی روڈ، میرآباد، کرنل شیر خان روڈ استعمال کیاجائیگا،فیض آباد بند ہونے کی صورت میں متبادل راستہ کھنہ پل، لہتراڑ روڈ، کیپٹن طفیل شہید روڈ اور پارک روڈ ہوگا،فیض آباد مری روڈ بند ہونے پر متبادل راستہ نائنتھ ایونیو استعمال کیاجائیگا،زیروپوائنٹ بند ہونے کی صورت میں فیصل ایونیو، جناح ایونیو استعمال کیا جائیگا،ڈھوکڑی چوک، سرینا چوک بند ہونے کی صورت میں سری نگر ہائی وے، سیونتھ ایونیو استعمال کیا جائیگا،ایمبیسی روڈ پر بندش کی صورت میں شہید ملت روڈ، چائنہ چوک انڈرپاس، ایف 6 استعمال کیاجائیگا

دوسری جانب پنجاب بھر میں بھی 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی،جلسہ جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی لگا دی گئی ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹفکیشن کے مطابق دفعہ 144 پابندی کا اطلاق جمعہ 26 جولائی سے اتوار 28 جولائی تک ہوگا.امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ، پابندی کا اطلاق دہشت گردی کے خطرات کے پیشِ نظر کیا گیا.سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے. عوامی مفاد میں دفعہ 144 کا نفاذ صوبہ بھر میں کیا گیا ہے.پنجاب بھر میں انتظامیہ حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنائے گی.ر عوامی آگاہی کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی ہدایت بھی کی گئی ہے.

فارم 47 کی نہیں فارم 45 کی حکومت بنائی جائے۔ حافظ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی کی 26 اپریل کو اسلام آباد میں دھرنا کی تیاریاں عروج پر

عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

14 سال سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سرکار،اربوں بجٹ وصول،کارکردگی زیرو

عمران پر جیل میں تشدد ہوا،مجھے مرد اہلکار نے…بشریٰ بی بی نے سنگین الزام عائد کر دیا

عبوری ضمانت "معصوم” فرد کا حق ہے،نومئی مقدمے،عمران کی ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ

پی ٹی آئی میڈیا کوآرڈینیٹر سے دھماکہ خیزمواد برآمد،کالعدم تنظیموں سے تعلق،جسمانی ریمانڈ مل گیا

تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز ہو گیا

مہنگی بجلی، زیادہ تر آئی پی پیز پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملکیت نکلیں

طبل جنگ بج گیا، لڑائی شروع،پی ٹی آئی پرپابندی

ہر نئے ریلیف کے بعد اک نیا کیس،عمران خان کی رہائی ناممکن

عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

Leave a reply