جس گاڑی میں آتا ہوں وہ تھرڈ کلاس ، انسداد منشیات عدالت کے جج کا منشیات کیس کی سماعت کے دوران شکوہ

0
31

جس گاڑی میں آتا ہوں وہ تھرڈ کلاس ، انسداد منشیات عدالت کے جج کا منشیات کیس کی سماعت کے دوران شکوہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منشیات کیس میں‌ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ عدالت نے گاڑی کی سپرداری اور فوٹیجز کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

انسداد منشیات کی عدالت میں رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت ہوئی۔اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پراسکیوٹر اے این ایف نے عدالت کو بتایا کہ رانا ثناء اللہ کے وکلاء تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں، کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے۔

جسٹس شاکر حسن نے اے این ایف پراسیکیوٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کیسے کروں ؟ روزانہ کی بنیاد پر کیسز کو ملتوی کرتا ہوں، میرا سٹینو گرافر نہیں ہے، جس گاڑی میں آتا ہوں وہ تھرڈ کلاس گاڑی ہے، یہ سارے کام وزارت قانون و انصاف نے کرنے ہیں اور آپ کہہ رہے ہیں کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے۔

فاضل جج شاکر حسن نے کہا میں نے یہ باتیں کرنا نہیں تھیں مگر آپ کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی بات پر کی ہیں، فریقین کی بحث مکمل ہوچکی ہے، میں گاڑی کی سپرداری اور فوٹیجز کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتا ہوں، میرا سینٹواگر آئے گا تب میں فیصلہ لکھوا دوں گا۔

وکیل نے کہا کہ اےاین ایف حکام شہریارآفریدی سےراناثنااللہ کی سی سی ٹی وی یافوٹیجزفراہم کریں،جسٹس شاکر حسین نے کہا کہ جتنے لوگ عدالت میں کھڑے ہیں وہ بیٹھ جائیں،جج نے رانا ثناء اللہ سے بھی مکالمہ کیا اور کہا کہ رانا صاحب آپ بھی بیٹھ جائیں، جس پر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ میں اپنا کیس خودروسٹرم پرکھڑاہوکردیکھناچاہتاہوں،

وکیل نے کہا کہ رانا ثنااللہ کے خلاف تاحال قواعد وضوابط کے مطابق چالان جمع نہیں کروایا گیا،چالان کے ساتھ لف تمام دستاویزات رانا ثنااللہ کو فراہم نہیں کی گئیں،صرف راناثنااللہ کوچالان کے2صفحات فراہم کیےگئےجوکافی نہیں ،سی ڈی آر،کیمیکل رپورٹ،ایف آئی اے کی سفر کی دستاویزات بھی فراہم نہیں کی گئیں،جب چالان پیش کیا جاتا ہے تو تمام دستاویزات ملزم کو فراہم کی جاتی ہیں،

عدالت نے رانا ثناء اللہ کے خلاف منشیات کیس کی سماعت 8 فروری تک ملتوی کر دی۔

سپریم کورٹ میں راناثنااللہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائرکر دی گئی،راناثنااللہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست نےاے این ایف نےدائر کی،ضمانت منسوخی کی درخواست 17 صفحات پر مشتمل ہے ،

رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور، رانا کی اہلیہ اور ن لیگی رہنماؤں نے بڑے سوالات اٹھا دیئے

رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

رانا ثناء اللہ کی ضمانت، شہر یار آفریدی میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا

واضح رہے کہ منشیات کیس میں رانا ثناء اللہ چھ ماہ کے بعد رہا ہوئے تھے ،منشیات کیس میں رہائی پانے والے رکن قومی اسمبلی ،مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اس مقدمے کا کوئی سر اور پاؤں نہیں ہے۔ جن حالات میں مجھے جیل میں رکھا گیا، اس کا ذکر نہیں کروں گا۔ میری چھ ماہ بعد ضمانت ہوئی لیکن پورا انصاف نہیں ہوا۔ جن لوگوں نے جھوٹا مقدمہ درج کرایا اللہ کا قہر اور غضب ان پہ نازل ہو ، اگر میں جھوٹا ہوں تو مجھ پہ اللہ کا قہر اور غضب نازل ہو

Leave a reply