ہمیں ڈاکو کہتے،کیا ہمارے دور میں قیمتیں اتنی بڑھی تھیں ،خواجہ آصف

0
35

ہمیں ڈاکو کہتے،کیا ہمارے دور میں قیمتیں اتنی بڑھی تھیں ،خواجہ آصف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا

ن لیگی رکنی اسمبلی خواجہ آصف نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ غریب پس رہا ہے ،مہنگائی بڑھ رہی ہے ملک میں بے روزگاری میں اضافہ ہوچکا ہے ،پیٹرول کی قیمت کہاں سے کہاں گئی؟حکومت ملک کا وجود خطرے میں ڈال رہی ہے خفیہ معاہدے سے حکومت کے پلے میں کیارہ گیا ؟ حکومت کو عوام کے مفادات عزیز نہیں،چینی کی قیمتوں میں اضافے کی تحقیقات کی رپورٹ پیش کی جائے،خفیہ معاہدہ کیا تھا ،تفصیلات سے عوام کو آگاہ کیا جائے،یہ فطرت کے خلاف ہے ،اس طرح حکومیتں نہیں چلتیں یہ ہمیں ڈاکو کہتے ہیں،کیا ہمارے دور میں قیمتیں اتنی بڑھی تھیں ،چینی اور آٹا کمیشن کی رپورٹ، ٹی ایل پی سے ہونے والا خفیہ معاہدہ قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے اور مہنگائی پہ ڈیبیٹ کروائی جائے کہاں ہے وہ شخص جو کینٹینر پر گفتگو کرتا تھا، ہم اسے ڈھونڈ رہے ہیں،ہم نے عوام میں جانا ہے، ووٹ لینے ہیں،

قومی اسمبلی میں مہنگائی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج کیا،ڈپٹی اسپیکر نے کورم کی نشاندہی پر گنتی کا حکم دے دیا ،ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا ہونے تک موخر کر دیا گیا

دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس جاری ہے،سینیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر سینیٹر مشتاق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا ریلیف پیکج مسترد کرتے ہیں ڈرو اس وقت سے جب بھوکے نوجوان ایوانوں کا رخ کریں گے،پاکستان کا حکمران اسٹیٹ بینک غلام ہے،اپوزیشن احتجاج اورواک آوٹ کریں ، عوام کے دکھ درد کی بات کریں،

واضح رہے کہ پاکستان کی تاریخ میں اس وقت پٹرول کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، اس سے قبل پٹرول کبھی اتنا مہنگا نہیں ہوا تھا، وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں قوم کو بتایا تھا کہ پٹرول مزید مہنگا کرنا پڑے گا اور وہی ہوا دو روز بعد ہی پٹرول کی قیمتیں بڑھا دی گئیں، وزارت خزانہ کی جانب سے رات گئے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے تین پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 145 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں آٹھ روپے 14پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہےجبکہ مٹی کے تیل کی قیمت چھ روپے27 پیسے اضافے سے 116 روپے53 پیسے ہوگئی ہےلائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں پانچ روپے72پیسے اضافہ کردیا گیا ہے لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت114روپےسات پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

پٹرولیم بحران ، کمپنیوں نے ملبہ حکومت پر ڈال دیا، عوام کو مزید پریشان کر دینے والی خبر آ گئی

پٹرولیم قیمتوں میں تاریخ کا بلند ترین33 فیصد اضافہ’’چینی اسکینڈل پارٹ ٹو‘‘ہے،شہباز شریف،بلاول

خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ،جنید سلیم

آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں روکنا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا تو اب کیا ہوا؟ فہد مصطفیٰ

مت بھولو کہ عمران خان مافیا کے خلاف 24 سال جہاد کرنے کے بعد نہ صرف وزیرِاعظم بنا بلکہ کرپشن کی چٹانوں سے ٹکرایا، عون عباس

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

‏تنخواہ اور پینشن ایک روپیہ نہیں بڑھائی ، پٹرول 25 روپے مہنگا کرکے بتا دیا سلیکٹڈ کے دل میں اس قوم کے لئے کتنا درد بھرا ہوا ہے، جاوید ہاشمی

25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد، بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

میرے پاکستانیو….رات کے اندھیرے میں پٹرول بم گرا دیا گیا،ریٹ‌ ڈالر کے قریب پہنچ گیا

https://baaghitv.com/agar-tax-letay-to-petrol-ki-qimaat-180-honi-thi-wzart-khazana/

Leave a reply