جوہر ٹاؤن دھماکہ، کسی تنظیم نے ذمہ داری قبول کی؟ تحقیقاتی رپورٹ میں اہم انکشاف

0
47

جوہر ٹاؤن دھماکہ، کسی تنظیم نے ذمہ داری قبول کی؟ تحقیقاتی رپورٹ میں اہم انکشاف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جوہر ٹاوَن دھماکہ ، حساس ادارے کی رپورٹ تیار ، بارودی مواد کی نوعیت معلوم نہ ہوسکی

رپورٹ کے مطابق کسی بھی دہشت گرد تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ،جوہر ٹاوَن دھماکے کی اطلاع 11 بجکر 15 منٹ پر شہری نے دی ،جوہر ٹاوَن دھماکہ ریموٹ کنٹرول سے کرنے کے شواہد ملے دھماکہ 2 مکانوں کے سامنے کھڑی گاڑی میں نصب بارودی مواد سے کیا گیا جوہر ٹاوَن دھماکے سے ایلیٹ فورس کے پک اپ سمیت 12گاڑیاں متاثر ہوئیں دھماکے سے 7 گھروں کو جزوی اور 3 کو شدید نقصان پہنچا .دھماکے میں 3 افرادشہید اور 25 زخمی ہوئے

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبے میں امن عامہ کی صورتحال اور جوہر ٹاؤن دھماکے کی تحقیقات پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو جوہر ٹاؤن دھماکے کی تحقیقات کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تحقیقات پر اطمینان کا اظہار کیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تحقیقات کو سا ئنٹیفک اندازسے آگے بڑھانے کی ہدایت کی،

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث دہشت گردوں قرار واقعی سزاکے حقدار ہیں -معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے سفاک درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں -دھماکے کے ذمہ دار او رسہولت عبرتناک انجام سے بچ نہیں پائیں گے -پنجاب پولیس نے پہلے بھی ہائی پروفائل کیس حل کئے اور ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا گیا-یہ ٹیسٹ کیس ہے،قانون نافذ کرنے والے ادارے باہمی کوارڈینیشن کے تحقیقات کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھایاجائے -امن عامہ برقرار رکھنے کے لئے پولیس جانفشانی سے فرائض سرانجام دے -ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانے کےلیے قانون نافذ کرنے والے ادارے کوئی کسر ا ٹھا نہ رکھیں -وزیراعلی عثمان بزدار نے پولیس پٹرولنگ کو بڑھانے کی ہدایت کی .انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں 23 جون کو دھماکہ ہوا تھا اسی علاقے میں جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید کی رہائش گاہ بھی قائم ہے ،جوہرٹاؤن میں ہونے والے بم دھماکے کا ایک اور زخمی جناح ہسپتال میں دم توڑ گیا جس کے بعد بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد چار ہوگئی ہے ایدھی حکام کے مطابق بم دھماکے میں زخمی ہونے والا 40 سالہ مظہر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا مظہر بی آر او سوسائٹی میں واقع گھر میں مالی کا کام کرتا تھا اور شیر شاہ کالونی کا رہائشی تھا۔

قبل ازیں دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مقدمہ محکمہ انسداد دہشت گردی لاہور تھانے میں انسپکٹر عابد بیگ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے میں 7 اے ٹی اے، 3/4ایکسپلوزو ایکٹ سميت دیگر دفعات شامل ہیں۔درج ایف آئی آر کے مطابق دہشت گردوں نے کارروائی میں گاڑی اور موٹر سائیکل استعمال کیں۔ مقدمے کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دھماکے میں 3افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوئے۔ مقدمے میں 3 نامعلوم دہشت گردوں کا ذکرکیا گیا ہے۔

جوہر ٹاون دھماکہ کیسے ہوا ؟ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ آ گئی

جوہر ٹاون دھماکہ حافظ محمد سعید کی رہائشگاہ کے قریب ہوا؟ حقیقت سامنے آ گئی،

جوہر ٹاون دھماکہ۔ زخمیوں کے نام سامنے آ گئے ۔اموات میں اضافہ

لاہور جوہر ٹاؤن دھماکے میں پڑوسی ملک کے ملوث ہونے کے ثبوت سینئر صحافی سامنے لے آئے

لاہور میں دھماکہ آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے ، شہباز شریف

دہشت گردی کے کتنے تھریٹ ملے تھے؟ لاہور دھماکے کے بعد آئی جی کا انکشاف

جوہرٹاون دھماکہ:تحقیقاتی ادارے ملزم کے قریب پہنچ گئے،

جوہرٹاؤن دھماکہ؛ بارود سے بھری گاڑی کا مالک کون؟بارود کہاں نصب کیا گیا اورگاڑی کیسے پہنچی؟تہلکہ خیزانکشافات 

لاہور دھماکہ، ایئر پورٹ سے فرار ہونیوالے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا

جوہر ٹاؤن دھماکہ،تحقیقات میں زبردست کامیابی حاصل کر لی، شیخ رشید

جوہر ٹاؤن دھماکہ "را” کے ملوث ہونے کے ثبوت،دو مزید ملزمان گرفتار،ڈیوڈ بارے اہم انکشافات

Leave a reply