جو سب کوکہتا تھا رسیدیں دو،اب منہ چھپاتا پھر رہا ہے،پی ڈی ایم جلسہ سے رہنماؤں کے خطاب

0
44

جو سب کوکہتا تھا رسیدیں دو،اب منہ چھپاتا پھر رہا ہے،پی ڈی ایم جلسہ سے رہنماؤں کے خطاب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کا احتجاج جاری ہے

الیکشن کمیشن کے باہر جاری احتجاج سے پی ڈی ایم رہنماؤں نے خطاب کیا،اے این پی کے رہنما میاں افتخار نے کہا ہے کہ ہم سب چاہتے ہیں کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد ہو،فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد کر کے سلیکٹڈ وزیراعظم کو گھر بھیجیں،

آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے،الیکشن کمیشن سے ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمیں انصاف چاہیے ،6سال ہو گئے عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس میں تلاشی نہیں دی،اگرآپ کے اکاوَنٹس جائزہیں تو پھرکیوں گھبراتے ہیں،2018الیکشن میں دھاندلی ہوئی ،آپ الیکشن کمیشن میں6 سال تک تاریخ پرتاریخ لیتے رہے

شاہ اویس نورانی نے کہا کہ عوام کے ووٹوں کے چور جو الیکشن کے بکسے چوری کرکے ووٹ کی عزت کی باتیں کرتے ہیں ہمارے رزلٹ کو روکتے ہیں ان سے اب حساب لینگے ،محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ہم کسی کےغلام نہیں،اس ملک کوبچانا چاہتے ہیں،آئین کااحترام ہوناچاہیے،

راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ 6 سال سے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں ہوا،آپ ووٹ چوری کرکے اقتدارمیں آئے ،الیکشن کمیشن سے ہمارا مطالبہ ہے،فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ فوری ہونا چاہیے ،احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نالائق ،ناکام کوفارن فنڈنگ کے ذریعے مسلط کیا گیا،جو سب کوکہتا تھا رسیدیں دو،اب منہ چھپاتا پھررہا ہے،حقیقی قیادت دوبارہ پاکستان کوترقی کےراستے پرڈالے گی

امیر حیدر ہوتی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 6 سال سے فارن فنڈنگ کیس میں جواب جمع نہیں کرایا ،نواز شریف کے لیے جے آئی ٹی بنائی گئی،سلیکٹڈ وزیراعظم کے لیے جے آئی ٹی نہیں بنائی جارہی ہے ، ایک منتخب وزیراعظم کو اقامہ کی بنیاد پرنا اہل کیا گیا ،

پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج ،وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے،وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے الیکشن کمیشن کے باہرصورتحال خود مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے،شیخ رشید نے سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر کے ہمراہ کنٹرول روم کا دورہ کیا

پی ڈی ایم کے جلسے کے حوالے سے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے پلان جاری کر دیا۔راولپنڈی سے بہارہ کہو جلسے کے شرکاء کلب روڈ استعمال کریں گے ،شرکاء جناح کنونشن سینٹر میں محوص کردہ پارکنگ میں اپنی گاڑیاں پارک کریں گے روات،جی ٹی روڈ اور کورال براستہ ایکسپریس وے استعمال کریں

سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ

بینظیر بھٹو نے آمریت کو شکست سے ہمکنار کیا، بلاول کا والدہ کی برسی پر پیغام

پی ڈی ایم کا جلسہ:اپوزیشن کا آخری شوبھی فلاپ:سچ کیا اورجھوٹ کیا:ممتازاعوان نے منظرکشی کردی

پی ڈی ایم کو لاہورجلسہ الٹا پڑ گیا،مولانا ،بلاول اور نواز شریف کے واضح اشارے، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

پی ڈی ایم مینار پاکستان جلسے میں ناکامی پر پی ڈی ایم سربراہ نے ایکشن لے لیا

عمران خان نے بھی این آر او نہیں لیا،استعفے کب دینے ہیں؟ نواز شریف کا پی ڈی ایم جلسہ میں بڑا اعلان

میاں صاحب جنوری میں خود آ کر استعفے سپیکر کو پیش کریں،اہم شخصیت کا مشورہ

بات کرنی ہے تو عمران خان خود مریم اور بلاول کو فون کریں، اپوزیشن کی اہم شخصیت کا مشورہ

مینار پاکستان جلسہ ٰمیں ناکامی کے بعد مریم نے سب کو بلا لیا، اجلاس جاری

مینار پاکستان پر ثقافتی ورثے کا نقصان،فردوس عاشق نے کیا بڑا اعلان،اپوزیشن پریشان

پی ڈی ایم جلسہ ،عوام کی عدم شرکت کے بعد اخبارات نے بھی "آئینہ” دکھا دیا

شریفوں کی داستان دفن،مریم نے "تباہی” کی، شہباز گل کا دعویٰ

مینار پاکستان جلسہ،مریم نواز سمیت ن لیگی قیادت پر مقدمہ درج

چائے کی آفر مولانا کو ابھی، ہمیں کس چیز کی آفر ہوئی تھی؟ کیپٹن ر صفدر کا انکشاف

مریم نواز ہاتھ میں "گلاس”تھامے اچانک کہاں پہنچ گئیں؟

الیکشن کمیشن کے باہر رینجرز تعینات،پی ڈی ایم کی حکمت عملی تبدیل

پی ڈی ایم کا احتجاج،الیکشن کمیشن کے باہر کیا ہے ‌صورتحال، شیخ رشید نے بھی لگائی دھمکی

پی ڈی ایم احتجاج، وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید کو بڑا حکم دے دیا

مریم نواز نے اسلام آباد میں کس کو "دھوکا” دے دیا؟ تہلکہ مچ گیا

مولانا فضل الرحمان الیکشن کمیشن کے باہر کیا کرنیوالے ہیں؟ بڑی خبر لیک ہو گئی

الیکشن کمیشن کے سامنے وزیراعظم ہاؤس ہے، مولانا نے روانگی سے قبل بڑی دھمکی دے دی

ٌٰالیکشن کمیشن احتجاج،پی ڈی ایم کو وارننگ مل گئی،یہ کرو اور گھر جاؤ ورنہ….

مولانا کو پستے بادام کھلائیں گے، چائے بھی پلائنگے، شیخ رشید نے لانگ مارچ کی دعوت دے دی

الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے مطالبات کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے.،الیکشن کمیشن سے پی ٹی آئی فان فنڈنگ کیس کا فوری فیصلے کا مطالبہ کیا جائے گا،پی ٹی آئی کو ملنے والی 23 فارن اکاوَنٹس کی تفصیلات منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا جائے گا فیصلے میں مزید تاخیر نہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا جائے گا،

2014 میں تحریک انصاف ہی کے منحرف رکن اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن میں پارٹی فنڈز میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے درخواست دائر کی تھی۔ ان کا موقف ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے علاوہ غیر ملکیوں سے بھی فنڈز حاصل کیے، جس کی پاکستانی قانون اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا اور دیگر ممالک میں جماعت کے لیے وہاں پر رہنے والے پاکستانیوں سے چندہ اکھٹے کرنے کی غرض سے لمیٹڈ لائبیلیٹیز کمپنیاں بنائی گئی تھیں جن میں آنے والا فنڈ ممنوعہ ذرائع سے حاصل کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ پارٹی نے ممنوعہ ذرائع سے فنڈز حاصل نہیں کیے، بیرون ملک سے تمام حاصل ہونے والے فنڈز کے دستاویزات موجود ہیں۔ الیکشن کمیشن میں درخواست کی سماعت رکوانے کے لیے تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے 6 مرتبہ رجوع کیا اور یہ موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کے پاس کسی جماعت کے اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کا اختیار نہیں۔ اس کے علاوہ تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے خلاف بھی اسی نوعیت کی درخواستیں الیکشن کمیشن میں دائر کیں، اس معاملے کی تحقیقات کے لئے خصوصی اسکروٹنی کمیٹی قائم کی گئی۔

الیکشن کمیشن کے سامنے پی ڈی ایم کا احتجاج، سٹیج پر کون کون موجود؟

Leave a reply