جمعیت علما اسلام شیرانی گروپ کے سربراہ کی عمران خان سے ملاقات
جمعیت علمائے اسلام شیرانی گروپ کے سربراہ مولانا خان محمد شیرانی کی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے خصوصی ملاقات ہوئی ہے
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،اسلاموفوبیا کے خلاف عمرا ن خان کی کوششوں کوخراج تحسین پیش کیا گیا پاکستان کی آزادی و خودمختاری کے تحفظ کےلیے بھی عمران خان کی کوششوں کی بھی تعریف کی گئی ، مولانا خان محمد شیرانی کا کہنا تھا کہ عمران خان کا تصورِ ریاستِ مدینہ اور اسکے قیام کیلئے کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،عمران خان امت مسلمہ کو درپیش مسائل کا قابل عمل حل تجویز کرنے والے پہلے مسلم رہنما ہیں،آزادی و خودداری کا علم بلند کرنے والوں کیخلاف سامراج نے ہمیشہ سازش رچائی،ملک و ملت کی سربلندی کے لیے پی ٹی آئی کے ساتھ ملکر اپنا حصہ ڈالیں گے،
عمران خان کا کہنا تھا کہ مولانا شیرانی کے خیر سگالی کے جذبات کا خیرمقدم کرتا ہوں، اللہ کے سامنے جھکنے والوں کو غلام بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں اقتدار کی بجائے اقدار اور قومی آزادی و خودمختاری کا تحفظ اہم ہے،کٹھ پتلیوں کو قوم کے مستقبل پر غلامی کی تاریکیاں طاری کرنے کی اجازت نہیں دینگے،اہلِ دانش آگے بڑھیں اور قومی حمیت و اثاثۂ مِلّی کے تحفظ کا فریضہ انجام دیں،قبل ازیں مولانا شیرانی بنی گالہ پہنچے تو اسد قیصر نے انکا استقبال کیا،
پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل
پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ
اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے
خان کا اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان، مراد سعید پھر بازی لے گئے
استعفوں کے بعد اگلا لائحہ عمل، شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا
پی ٹی آئی کا بھی لانگ مارچ کا اعلان،کب ہو سکتا ہے،تاریخ بھی سامنے آ گئی
قومی اسمبلی کی طرف سے مراسلہ سپریم کورٹ کو بھیج رہے ہیں،ڈپٹی سپیکر
اسپیکر قومی اسمبلی کی خالی عہدے پر انتخاب کے لیے شیڈول جاری
پریشان کن معاشی اعشاریوں پر وزیرِ اعظم نے کیا تشویش کا اظہار
امپورٹڈ حکمران پارلیمان کی توہین،قوم غدار گٹھ جوڑ کیخلاف کھڑی ہوچکی ہے،عمران خان