کفالت پروگرام، وزیراعظم کا خواتین کو بھینسیں اور مرغیاں دینے کا ایک بار پھر اعلان

0
56

کفالت پروگرام، وزیراعظم کا خواتین کو بھینسیں اور مرغیاں دینے کا ایک بار پھر اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کفالت پروگرام کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی،و زیراعظم عمران خان نے مستحق خواتین میں کارڈ تقسیم کئے، وزیراعظم عمران خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ میں ثانیہ نشتر کو دل سے مبارکباد دیتا ہوں ، ہم یہ پروگرام کب کا شروع کرنا چاہتے تھے، ملک پر مشکل وقت تھا ہم لوگوں کی تکلیف کو دور کرنا چاہتے تھے، دو سو ارب روپیہ احساس پروگرام میں کمزور طبقے کے لئے رکھا تھا چاہتے تھے جلدی جلدی خرچ کریں، میرا اور کابینہ کا ثانیہ نشتر پر دباؤ تھا انہوں نے دیانتداری سے سسٹم بنایا تا کہ غریب طبقے کو پیسہ پہنچے.

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آٹھ لاکھ لوگوں کو باہر نکالا جو سرکاری ملازم تھے اور پیسہ لے رہے تھے غریبوں کا،ہم مستحق لوگوں کو پسیہ پہنچانا چاہتے ہیں، اسلئے جلدی نہیں کی، میں پاکستان کا سب سے بڑا فنڈ ریزر ہوں سب سے بڑا خیراتی پروگرام چلاتا ہوں، اللہ کو یہ چیز پسند ہے اور انسانیت کا تقاضا ہے کہ کمزور کی مدد کریں، جب دیانتداری نہیں ہوتی تو برکت نہیں ہوتی،

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ایک بڑا طبقہ ہے جو مشکل میں بچوں کو گھر میں کھانا نہیں دے سکتے، ان تک پیسہ پہنچانا ضروری تھا سسٹم بنایا جس میں 8 لاکھ لوگ باہر ہوئے، آپ نے جو دیر لگائی باقاعدہ سسٹم بنا کر پروگرام سامنے لایا میں بڑا خوش ہوں

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ خواتین کا بینک اکاؤنٹ کھولنا زبردست چیز ہے جو پیسہ چوری ہوتا تھا وہ چوری نہین ہو گا، کارڈ سے یوٹیلٹی سٹورز سے چیزیں لی جا سکتی ہین ،کارڈ کے ذریعے ہم ان کے لئے مزید بھی سہولیات پیدا کریں گے، سمارٹ فون دنیا میں انقلاب لے کر آ رہا ہے، خواتین کو سمارٹ فون دیں گے اس سے انکو انفارمیشن میں آگے آنے کا موقع ملے گا ، انکے بچوں کو تعلیم میں آگے آنے کا موقع ملے گا، اب دیہات میں بھی تبدیلی آ رہی ہے، فون کی وجہ سے تبدیلی آنا شروع ہوئی ہے،

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ دو ہفتے میں احساس کا اگلا پروگرام آئے گا اس میں ہم خواتین کو گائے بھینسیں اس طرح کی چیزیں دیں گے. ہم مرغیاں دیں گے تا کہ خواتین روزگار پیدا کر سکیں، تیسرا پروگرام سکالر شپ کا ہو گا تا کہ غریب گھرانوں کے بچے تعلیم میں آگے جا سکیں، ہم پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں، پاکستان 60 کی دہائی میں بڑی تیزی سے آگے بڑھ رہا تھا لوگوں میں ٹیلنٹ ہے ،ہمارے لوگ آگے نکل جاتے ہین لیکن ملک آگے نہیں بڑھ سکا، اسکی سب سے بڑی وجہ کوئی بھی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا جدھر تھوڑے لوگ غریب ہوں اور باقی امیر ہوں، وہ ملک آگے بڑھتا ہے جو اپنے نچلے طبقے کو اوپر اٹھاتا ہے یہ چائنہ نے ثابت کر کے دکھایا ہے، نبی کریم نے مدینہ کی ریاست میں ثابت کر کے دکھایا ، مدینہ وہ ریاست تھی جس میں غریبوں کا احساس کیا گیا، پاکستان میں نچلے طبقے کو اوپر اٹھائیں گے،

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں نچلے طبقہ کی ذمہ داری لیں گے، 70 لاکھ خواتین کو کفالت پروگرام کا حصہ بنایا جائے گا، اب تک 60 لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ دے چکے ہیں، جس میں سات لاکھ بیس ہزار کا کہیں بھی علاج کروا سکتے ہیں، اب تک ہماری حکومت کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے، جب تک لوگوں کی بے بسی ختم نہیں کریں گے جو سب سے بڑا ظلم ہے کہ لوگ بیمار ہوں اور ان کے پاس علاج کے لئے پیسے نہ ہوں، اس حکومت کا سب سے بہترین کام ہیلتھ کارڈ ہے،

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو تربیت دیں گے تا کہ وہ خود روزگار حاصل کر سکیں، نمل یونیورسٹی کے فارغ لوگوں کو اسی وقت نوکریاں مل جاتی ہیں، ہم نوجوانوں کو کورسز کروائں گے تا کہ وہ ہنر سیکھیں اور نوکریاں لیں،

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ثانیہ کو مبارکباد دیتا ہوں ،آپ نے بہترین پروگرام بنایا ،نئے سروے یہ بہت اہم ہے اس سے کمزور لوگوں کی مدد کرنے کا اور موقع ملے گا یہ فلاحی ریاست کی بنیاد رکھی جا رہی ہے، یہ ہو گا وہ پاکستان جو قائداعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان ہو گا،

کفالت پروگرام کے تحت ملک بھر میں تیسرے مرحلہ میں کل 70 لاکھ خواتین کو مالی طور پر با اختیار بنایا جائے گا۔

سماجی تحفظ اور تخفیف غربت ڈویژن کے ذرائع کے مطابق پہلے مرحلہ میں 70 اضلاع میں 10 لاکھ خاندانوں کے اندراج کے ساتھ غریبوں کے اس پروگرام کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔2 ہزار روپے ماہانہ نقد رقم، 75 ہزار روپے بلاسود قرضہ اور مرحلہ وار دیگر سہولیات فراہم کرنے کیلئے احساس کفالت پروگرام میں 70 لاکھ مستحق خواتین کا اندراج کیا جائے گا۔ ان خاندانوں کو فروری، مارچ 2020ءسے کفالت اعزازیہ ملنا شروع ہو جائے گا جبکہ دیگر مستحقین کا ڈیسک رجسٹریشن کے ذریعے اندراج کیا جائے گا۔

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

ایس ایم ایس اور کفالت ویب سروس کے ذریعے گھر گھر سروے اور احساس نادرا ڈیسک رجسٹریشن سنٹر کے ذریعے مستحقین کی نشاندہی کی جائے گی۔ اندراج کے بعد ان کی اہلیت کی تجزیاتی اعداد و شمار کے مطابق تصدیق کی جائے گی اور شفافیت یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک احساس ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم کے ذریعے ادائیگی کی جائے گی۔

فواد چودھری کی بدتمیزی، مبشر لقمان نے کیا اہم اعلان،ثاقب کھرل نے معافی کیوں مانگی؟ انکشاف کر دیا

جن خواتین کے اپنے بینک اکاﺅنٹس ہوں گے اور اے ٹی ایم کے ذریعے ان کی بائیو میٹرک ہو چکی ہو گی وہ پوائنٹ آف سیلز ایجنٹ، مخصوص برانچوں حبیب بینک لمیٹڈ اور الفلاح بینک سے رقوم نکلوا سکیں گی۔ مستحقین اپنے سیونگ اکاﺅنٹس کے ذریعے 2 ہزار روپے ماہانہ نقد مدد بھی نکل سکیں گے، ساری ادائیگیاں بائیو میٹرک کے ذریعے ہوں گی۔ ذرائع نے بتایا کہ مستحقین کا معیار زندگی بہتر کرنے کیلئے احساس پروگرام کے تمام مواقع استعمال کئے جائیں گے۔

صحافیوں کے احتجاج میں‌ ڈبو مردہ باد کے نعرے، فواد چوہدری نے تھپڑ کیوں‌ مارا؟ سمیع ابراہیم نے بتا دیا

تبدیلی سرکار یا تھپڑوں والی سرکار،فواد چودھری کا سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارنے کی اطلاعات

فواد چودھری نے تھپڑ مارا اور گالیاں دیں،سمیع ابراہیم نے مقدمہ کیلئے درخواست دائر کر دی

سمیع ابراہیم کو تھپڑپڑا تو فردوس عاشق نے کی معذرت،صحافیوں کی مذمت

سمیع ابراہیم کو تھپڑ، ملک بھر کی صحافی برادری سراپا احتجاج، فواد چوہدری کو وزارت سے ہٹانے کا مطالبہ

مبشر لقمان میدان میں آ گئے،فواد چودھری کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دائر

کفالت پروگرام، ایک خاتون ایک بینک اکاؤنٹ،خواتین کو ملے گا سمارٹ فون، ثانیہ نشتر نے بتائیں تفصیلات

Leave a reply