کامیاب دورہ چین کے بعد شاہ محمود قریشی واپس پہنچ گئے

0
97

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی چین کا 2 روزہ دورہ مکمل کرکے پاکستان واپس پہنچ گئے

شاہ محمود قریشی جب چین سے واپس روانہ ہوئے تو حینان ہوائی اڈے پر چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق، وزارت خارجہ، چین کے اعلیٰ حکام اور پاکستانی سفارتخانہ کے افسران نے وزیر خارجہ اور وفد کو الوداع کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے مختصر دورہ چین میں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات، اقتصادی و علاقائی تعاون اور پاک چین اقتصادی راہداری، سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ نے حینان میں ہونے والے پاک چین سٹرٹیجک مذاکرات کے دوسرے دور میں پاکستانی وفد کی قیادت کی اور مختلف دوطرفہ امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔

پاک چین سٹرٹیجک مذاکرات کے دوسرے دور کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا اور وزیر خارجہ نے اپنے چینی ہم منصب وانگ ژی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ وزیر خارجہ نے اپنے اس مختصر دورہ کے دوران چینی و پاکستانی میڈیا کے ساتھ گفتگو بھی کی اور اپنے دورہ کے اغراض و مقاصد کے حوالہ سے انہیں آگاہ کرتے رہے۔

قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا

دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

وزیر خارجہ کے سعودی عرب بارے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا،وزیر داخلہ وضاحتیں دینے لگے

جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ سعودی عرب کیا تبدیلی لائے گا؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

فیصلہ ہو چکا،جنرل باجوہ محمد بن سلمان سے کیا بات کریں گے؟ جنرل (ر) غلام مصطفیٰ کے اہم انکشافات

پاکستان اسرائیل کو تسلیم….چیئرمین سینیٹ نے سعودی سفیر سے ملاقات میں بڑا دعویٰ کر دیا

ٹرمپ بضد، محمد بن سلمان سخت پریشان،سعودی عرب کا بڑا اعلان، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

شاہ محمود قریشی چین کیوں گئے؟ مبشر لقمان نے سب بتا دیا

چین سے شاندار خبریں،تمام پروٹوکول ٹوٹ گئے،تاریخی معاہدے تیار، اندر کی کہانی، مبشر لقمان کی زبانی

وزارت خارجہ کی جانب سے پاک چین وزرائے خارجہ ملاقات کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، اعلامیے کے مطابق شاہ محمود قریشی اور وانگ ژی میں اسٹریٹجک مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہوا ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ کرونا وائرس، تعلقات، عالمی اور علاقائی معاملات پر گفتگو کی اور مشترکہ مفادات کے تحفظ، امن اور خطے کی ترقی کے اقدامات پر اتفاق ہوا۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماوں کے درمیان وزرائے خارجہ نے کرونا کے انسدا کےلیے ویکسین کی مشترکہ تیاری پر بھی اتفاق کیا جبکہ دونوں وزرائے خارجہ نے کرونا کو سیاسی رنگ اور القاب دینے کی مخالفت کی۔

Leave a reply