کراچی میں جلاؤ ،گھیراؤ کرنیوالے 250 افراد گرفتار

0
40
protst khi

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی تحریک انصاف کے کارکنان نے احتجاج کیا،دوران احتجاج کارکنان نے جلاؤ گھیراؤ کیا جس کی تفصیلات سامنے آئیں تو پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گرفتاریاں شروع کر دیں وہیں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ احتجاج کی کال دینے والے یہاں آ کر دکھائیں،

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان سے میرا کوئی لینا دینا نہیں عمران خان بے قصور ہوں گے تو عدالت سے ریلیف مل جائے گا پولیس کو شرپسندوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت دے دی ہے صوبے میں امن و امان کی حالت خراب نہیں کرنے دیں گے واٹر ٹینکر اور پولیس گاڑیوں کو جلانا افسوس ناک ہے ریاست مخالف کارروائیاں کرنے والوں کیخلاف قانون حرکت میں آئے گا

شہر قائد کراچی میں عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ہونیوالے احتجاج میں پی ٹی آئی کارکنان نے مبینہ طور پر شدید ہنگامہ آرائی کی اور گاڑیوں کو آگ لگائی، پولیس حکام کے مطابق ایک پیپلز بس اور 2 واٹر ٹینکرز کو آگ لگائی گئی،2 درجن سے زائد موٹرسائیکلیں اورشارع فیصل پرپولیس قیدی گاڑی کوبھی آگ لگائی گئی، دوران احتجاج شرکاء نے کئی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑے، مظاہرین کے پتھراؤ سے ایک ایس پی، ایک ڈی ایس پی اور دس پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں،

پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جلاؤ گھیراؤ کرنیوالے 250 افراد کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں تحریک انصاف کے کارکنان بھی شریک ہیں، گرفتار افراد کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کیا جا رہا ہے،گرفتار افراد کے خلاف انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں، دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا جائے گا

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

 لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

 بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

ملک بھر میں احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ 

اسد عمر  اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار 

Leave a reply