کراچی کے بڑے پرائیویٹ ہسپتال نے کرونا کے مریضوں کیلئے دروازے بند کر دیئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے آغا خان اسپتال نے نئے مریض اور ایمرجنسی کیسز لینے سے انکار کر دیا۔
آغا اسپتال کے دروازے مریضوں کے لئے بند کر دیئے گئے، سول اسپتال کراچی کی ایمبولینس کو بھی آغا خان ہسپتال میں جانے سے روک دیا گیا، ایمبولینس ڈرائیور کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی کیس ہے اندر جانے کی اجازت دی جائے۔ جس پر ہسپتال کے گارڈ کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے اسپتال کے اندر جانے سے منع کیا ہے۔
ایمبولینس میں مریض کے ساتھ شہری نے درخواست کی کہ اسپتال میں جانے دیا جائے۔ میرے ساتھ کورنا کا مریض ہے جو بیرون ملک سے آیا ہے۔ گارڈ کے کہنا تھا کہ اسپتال انتظامیہ نے کسی بھی شخص کو اندر جانے سے منع کیا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، کراچی میں کرونا وائرس کے مزید 3 کیسز سامنے آنے کے بعد کراچی میں مجموعی تعداد 101 اور سندھ میں 252 ہو گئی ہے.
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے پیش نظر صوبے کی عوام کو تین دن تک گھروں میں رہنے کی اپیل کر دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عوام آئندہ 3 روز کے لیے گھروں میں رہیں، آپ کا گھروں میں رہنا آ پ اور ہم سب کےلیےضروری ہے
وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول
کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ
بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور
بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ
شہر قائد میں کرونا وائرس پھیلنے کا خدشات پر بلدیاتی نمائندے شہریوں کے تحفظ کیلئے متحرک ہو گئے ہیں۔ شہر میں جراثیم کش سپرے مہم جاری ہے۔ ضلع شرقی میں شہریوں کو مہلک مرض سے بچانے کیلئے گھروں میں سینیٹائیزر کی تقسیم کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا کے خلاف قومی جذبے کے تحت کام کرنے کی ضرورت ہے، برے وقت کیلئے ہمیشہ تیاری ہونی چاہیے، وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے سخت اقدامات ہونے چاہئیں، صورت حال تبدیل ہونے پر حکمت علی طے کریں گے