پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان انوشے اشرف اور تمغہ اممتیاز اداکارہ مہوش حیات کی طوفانی بارشوں کے بعد کراچی کے متعدد علاقوں میں پیدا ہونے والی صورتحال پر حکام بالا پر شدید تنقید کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ اس مشکل صورتحال سے گزرنے کے باوجود حکام بالا میں سے کسی ایک نے بھی استعفیٰ نہیں دیا۔
Not ONE resignation from the authorities in Karachi. You can’t shame the shameless. Every person who calls Karachi his home needs to attend the peaceful protests and demand better. #KarachiRains #KarachiSinks
— Anoushey Ashraf (@Anoushey_a) August 31, 2020
انہوں نے کہا کہ آپ بے شرموں کو شرمندہ نہیں کرسکتے۔ اداکارہ نے کراچی کے شہریوں کو پُرامن احتجاج میں بھرپور شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کراچی کو اپنا گھر مانتے ہیں تو شہر کی بہتری کیلئے اپنی شرکت یقینی بنائیں۔
https://www.instagram.com/tv/CEi7ortAaUj/?igshid=c75fsu1emvyp
دوسری جانب کراچی میں ہونے والے پُرامن احتجاج میں شوبز شخصیات میں سے عاصم جوفا اور زوئی ویکاجی نے بھی شرکت کی زوئی ویکاجی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر احتجاج کے دوران شرکت کی ویڈیو شئیر کی-
تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے بھی کراچی کی ابتر صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے مسائل پر ذمہ داروں کا جوابدہ ہونا ضروری ہے۔
My anger knows no abounds. How can a modern city like #Karachi not have the infrastructure to cope with rain in 2day's age?Our suffering over the past few days proves that those responsible need to be held accountable!Heads have to roll or this’ll keep happening.Enough is enough!
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) August 30, 2020
سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے بعد کراچی کا حال دیکھ کر میرا غصہ اپنی انتہا پر ہے انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں کراچی جیسے بڑے شہر کا انفرا اسٹکچر ایسا کیوں نہیں ہے کہ بارشوں سے صحیح طور پر نمٹا جاسکے؟
اداکارہ نے کہا کہ بارش کے بعد کراچی کے شہریوں پر پڑنے والے مصائب اس بات کی دلیل ہیں کہ اب ذمہ داروں کو جوابدہ ہونا ضروری ہے بس بہت سہہ لیا کراچی نے-
https://www.instagram.com/p/CEkRaVos-2A/?igshid=3telsgkhi7cb
یاسر حسین نے کہا کہ اتنے روز گزر جانے کے بعد بھی نہ بجلی ہے نہ گیس ہے پانی نکالنے والا کوئی نہیں آیا سورج پر چھوڑ دیا ہے تو بل لینے کیوں آتے ہیں سولر پینل ہی لگا دو بے شرمی کی انتہا ہے-
خیال رہے کہ کراچی میں جمعرات کی بارش کے بعد جانے والی بجلی کلفٹن اور ڈیفنس کے کئی علاقوں میں اب تک بحال نہ ہو سکی، چھ روز سے بجلی کی بندش کےخلاف کلفٹن بلاک 4 اور8 میں شہریوں نے احتجاج بھی کیا کراچی کے کچھ علاقوں میں 72 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی بجلی بحال نہیں ہوسکی ہے، سرجانی ٹاؤن، یوسف گوٹھ میں گزشتہ 8 دن سے اب بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے –