کراچی میں بارش، رین ایمرجنسی نافذ ،پولیس بھی متحرک

مرتضیٰ وہاب نے شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کے احکامات جاری کردیئے
0
47
rain khi

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق شہر قائد کراچی میں بارش کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے

کراچی کے علاقوں بحریہ ٹاون، گلشن حدید و دیگر میں بارش ہو رہی ہے،،سپرہائی وے، گڈاپ ،اسٹیل ٹاؤن ،شاد ٹاؤن ،پیری ،گھگھرپھاٹک ودیگر علاقوں میں بھی بارش ہو رہی ہے،سندھ کے مختلف علاقوں خصوصاً کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ کے اطراف اور دیگر علاقوں میں وسیع پیمانے پر گرج چمک کے بادلوں کی تشکیل کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ کراچی شہر میں ان بادلوں کے سبب کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد کراچی میں بارش کا سلسلہ 9 جولائی تک جاری رہے گا کراچی میں گزشتہ شام گڈاپ ٹاون، سپرہائی وے، نوری آباد،کاٹھور اور گلستان جوہر سمیت کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہوئی تھی ،ممکنہ بارشوں کے پیش نظر میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کے احکامات جاری کردیئے ہیں

دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے برسات کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی جاری کردہ ایڈوائزری کے مدنظر پولیس کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ تمام زونل ڈی آئی جیز اور ضلعی ایس ایس پیز اپنے متعلقہ پولیس افسران و ملازمان کو بارش سے متعلق امدادی سرگرمیوں کی باقاعدہ بریفنگ دیں اور متعلقہ اداروں سے رابطوں کو یقینی بنائیں۔ بارشوں کے پیش نظر تھانوں کی سطح پر تمام تر ضروری اقدامات عمل میں لائے جائیں۔ نشیبی علاقوں میں خاص طور پر ندی اور نالوں کے اطراف آبادکاروں کو موسم کے بارے آگاہ کیا جائے تاکہ احتیاطی اقدامات کر سکیں۔ ٹریفک پولیس کے ساتھ ہرممکن تعاون کو یقینی بنایا جائے.سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو بحال رکھا جائے اور ایمرجینسی کی صورت میں عوام کو فوری امداد فراہم کی جائے. بارشوں کی وجہ سے نشیبی علاقوں، ندی نالوں اورزیر آب سڑکوں کے متبادل روٹس کا جائزہ لیا جائے اور متاثر ہونے والے شہریوں کی امداد کے لئے ہرممکن اقدامات عمل میں لائے جائیں.بجلی کی تارگرنے یا پانی میں کرنٹ کی صورت میں اس مقام سے عوام کو دور رکھا جائے اور فوری طور پر متعلقہ ادارے کو اطلاع دی جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے. موٹرسائیکل گشت اورپولیس ڈپلائمنٹ کونمایاں مقامات پررکھا جائے تاکہ جرائم کی روک تھام کوبھی یقینی بنایاجائے ۔

جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

 لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

Leave a reply