شہر قائد، سیشن جج کو بھی دن دہاڑے لوٹ لیا گیا

شہر قائد، سیشن جج کو بھی دن دہاڑے لوٹ لیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں امن و امان کی صورتحال ایک بار پھر مخدوش ہو چکی ہے

دن دہاڑے ڈکیتی کی وارداتیں عام ہو چکی ہیں،گن پوائنٹ پر شہریوں کو لوٹا جا رہا ہے،پولیس خاموش تماشائی دکھائی دیتی ہے، کراچی میں سیشن جج سجاول نوید الحسن کولاچی کو اہل خانہ سمیت لوٹ لیا گیا، نوید الحسن فیملی سمیت ٹریفک جام میں پھنسے ہوئے تھے کہ نامعلوم ملزمان لاکھوں روپے مالیت کے 4 موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے، جج سجاول نوید کولاچی بیٹے اور ڈرائیور کے ہمراہ کار میں واردات کا نشانہ بنے واقعے کا مقدمہ تھانہ بلوچ کالونی میں درج کر لیا گیا ہے، درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ دو مسلح ملزمان نے واردات کی پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے

قبل ازیں شہر قائد کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں دو روز قبل بچی کو اسکول چھوڑنے جانے والے سیکریٹری سندھ بار کونسل کو موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے کار پر فائرنگ کرکے قتل کردیا ریسکیو ذرائع کے مطابق عرفان مہر کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ گلستان جوہر بلاک 13 میں پیش آیا، عرفان علی مہر کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے پولیس کے مطابق ملزمان نے عرفان پر پے در پے کئی گولیاں ماریں اور فرار ہو گئے جبکہ وکیل رہنما نعیم قریشی ایڈووکیٹ کے مطابق 45 سالہ عرفان مہر گلستان جوہر کے رہائشی تھے اور اپنی بچی کو کار میں اسکول چھوڑنے کے لیے بلاک 13 میں پہنچے تو واپسی پر موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے انہیں کار میں ہی نشانہ بنایا ۔

کراچی گلستان جوہر میں ٹارگٹ کلنگ میں وکیل کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کا گلستان جوہر میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے پر اظہارِ افسوس و مذمت کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کے سامنے باپ کا بے رحمانہ قتل قابل افسوس و مذمت ہے،کراچی میں جرائم کی وارداتوں میں ہوشربا تیزی پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، یہ شہر پیپلز پارٹی کی طرزِ حکمرانی میں شہریوں کیلئے سیف سٹی نہیں یے،شہر میں قتل و غارتگری کا سلسلہ لمحہ فکریہ ہے،سندھ حکومت عوام کیلئے سیکیورٹی رسک بن چکی ہے آئی جی سندھ سے واقعے میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کرتا ہوں،آئی جی سندھ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں،

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

Comments are closed.