کراچی طیارہ حادثہ،فیڈریشن آف رئیل اسٹیٹ نے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیڈریشن آف ریئل اسٹیٹ آف پاکستان کے چیئرمین اعجاز خان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پی آئی اے حادثہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں،

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں اعجاز خان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی جو فلائٹ کراچی میں حادثے کا شکار ہوئی اس میں ہمارے دیگر پاکستانیوں کے ساتھ رئیل اسٹیٹ کے لوگ بھی شہید ہوئے، اسلام آباد سے رئیل اسٹیٹ کے رضوان احمد مغل شہید ہوئے، رئیل اسٹیٹ کے اور لوگ بھی تھے، پی آئی اے کے حادثات تواتر کے ساتھ ہوتے چلے آ رہے ہیں اس پر تحقیقاتی کمیشن بنتے ہیں اور اسکا فیصلہ کیا ہوتا ہے اس کا ایک عام انسان کو نہیں بتایا جاتا

اعجاز خان نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقاتی کمیٹی بنائیں ،مکمل طور پر با اختیار بنائیں جس میں کسی کی مداخلت نہ ہو، ابھی تک کے معاملات میں سول ایوی ایشن کی نالائقی، لینڈنگ گیئر کا کام نہ کرنا، پائلٹ کی غلط تربیت، کنٹرول ٹاور کا مکمل طریقے سے فلائی کو کنٹرول نہ کرنا، انجن کا فیل ہونا بہت سی باتیں ہو رہی ہیں

اعجاز خان کا مزید کہنا تھا کہ سول ایوی ایشن اور پی آئی اے مکمل طور پر بد دیانتی کا گڑھ بن چکے ہیں ،پائلٹ کے لائسنسن سفارش پر دیئے جاتے ہیں، انٹر نیشنل فلائٹ پر ڈیوٹی پیسے دے کر لگائی جاتی ہے،آپ نے ملک سے کرپشن کے خاتمے کا عزم کیا ہوا ہے، براہ کرم پاکستان کی تمام رئیل سٹیٹ کمیونٹی گزارش کرتی ہے کہ غیر جانبدارانہ انکوائری کی جائے اور ہمیں اعتماد میں لیا جائے،ملک کے لوگ اس واقعہ کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں.

وزیراعلیٰ پنجاب کا طیارہ حادثے میں بچ جانیوالے ظفر مسعود سے رابطہ

طیارہ حادثہ، امریکی شہری بھی تھا طیارے میں‌ سوار، امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق

طیارہ حادثہ،سول ایوی ایشن نے رن وے کی انسپکشن رپورٹ تیار کرلی

طیارہ حادثے میں سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی خالد شیر دل کی وفات پرصوبائی وزیر حسین جہانیاں کا اظہار افسوس

طیارہ حادثہ، جناح میں 66 میتوں کا پوسٹ مارٹم مکمل،فرانزک ڈی این اے لیب کو کتنے نمونے ہوئے موصول؟

طیارہ حادثہ، وزیراعظم کی ہدایت پر لواحقین کیلئے رقم بڑھا دی گئی

کیا اس کرنل کا بھی کرنل کی بیوی جتنا چرچا ہوگا ؟

طیارہ حادثہ، پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری، کتنے گھر ہوئے تباہ،اعدادوشمار جاری

طیارہ حادثہ،پی آئی اے کی 7 رکنی تحقیقاتی ٹیم کا جائے وقوعہ کا دورہ

طیارہ حادثہ ،چئیرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے انکوائری کیلئے اضافی نکات بھیج دیئے

تمام طیارہ حادثات کی رپورٹ پبلک کرنے کا حکم ، حکومت انصاف کے تمام تقاضے پورے کرے گی،وزیراعظم

واضح رہے کہ لاہور سے کراچی جانیوالی خصوصی پرواز پی کے 8303 منزل پر پہنچنے سے ایک منٹ قبل حادثے کا شکار ہو گئی،، پی آئی اے کا طیارہ ائیر بس اے 320 کراچی ائیر پورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا۔

طیارے میں عملے سمیت 99 افراد سوار تھے جاں بحق ہونے والے 97 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے ہیں، پی آئی اے کے طیارے ائیر بس اے 320 نے دوپہر ایک بج کر 10 منٹ پر لاہور ائیر پورٹ سے اڑان بھری، اس میں 91 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے، 2 بج کر 37 منٹ پر کراچی ائیر پورٹ کے رن وے سے متصل آبادی ماڈل کالونی کے علاقے جناح گارڈن میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور وہاں آگ لگ گئی

Comments are closed.