کراچی یونین آف جرنلسٹس کے سینئر جوائنٹ سیکریٹری غلام قادر ضیا بدھ کو انتقال کرگئے

0
20

کراچی یونین آف جرنلسٹس کے سینئر جوائنٹ سیکریٹری غلام قادر ضیا بدھ کو انتقال کرگئے ہیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ ان کی عمر55 برس تھی جبکہ انہوں نے پس ماندگان میں بیوہ اور ایک صاحب زادی کو سوگوار چھوڑا ہے، غلام قادر ضیا بورے والا سے تعلق رکھتے تھے جو کراچی منتقل ہونے کے بعد اسٹیٹ لائف انشورنس میں کام کرتے تھے بعد ازاں میڈیا میں آ گئے۔
انہوں نے ایمان داری اور قناعت پسندی کی وجہ سے کبھی خوشحالی نہیں دیکھی۔ مرحوم کراچی اردو بازار میں ایک قدیم عمارت کے معمولی گھر میں کرائے پر مقیم تھے۔ چند سال قبل تک کراچی کے مقامی روزنامہ دفاع میں کام کرتے رہے۔ اخبار کے مالک پیر انتظام الدین موتی بھائی کے تین سال قبل انتقال کے بعد کورونا وائرس کا بحران آگیا جس کی وجہ سے اخبار بند ہو گیا تو وہ بھی بے روزگار ہو گئے۔
مسلسل بے روزگاری کے بعد قادر ضیا نے دو ہفتے قبل سبزی منڈی میں اپنے عزیز کے ساتھ مل کر کام شروع کیا تھا۔ اسی سلسلے میں وہ آج صبح اپنے عزیز کے ہمراہ خریداری کے لیے ٹنڈوالھیار کی منڈی گئے تھے جہاں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ کراچی سے ان کی اہلیہ اور اکلوتی بچی دیگر عزیزواقارب اقارب کے ہمراہ ان کی میت حیدرآباد سے بورے والا روانہ کی گئی جہاں چیچہ وطنی روڈ پر چک نمبر 431 ای بی میں کل بروز جمعرات بعد نماز ظہر ان کی نماز جنازہ اور تدفین کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ نماز جنازہ کے وقت کا فیصلہ میت گاو ں پہنچنے کے بعد کیا جائے گا۔

Leave a reply