مزید دیکھیں

مقبول

کرن جوہر نے پاکستانی گلوکار ابرار الحق کا گانا ’نچ پنجابن نچ‘ چوری کرلیا،گلوکار کا قانونی کاروائی کا عندیہ

معروف بھارتی فلم ساز کرن جوہر نے پاکستانی گلوکار ابرار الحق کے گانے ’نچ پنجابن نچ‘ کو چوری کرلیا-

باغی ٹی وی :کرن جوہر کی آنے والی فلم ’جگ جگ جیو‘ کا ٹریلر ایک روز قبل جاری کیا گیا تھا، جس میں ورون دھون اور انیل کپور سمیت کیارہ آڈوانی اور نیتو سنگھ کو مرکزی کرداروں میں دکھایا گیا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف کےنام سے فیک اکاؤنٹ بنا کر بالی ووڈ اداکارہ کی تعریف کرنے والا شخص گرفتار

فلم کو کرن جوہر نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ اس کی ہدایات راج مہتا نے دی ہیں، جس کے جاری کیے گئے ٹریلر میں بھی ’نچ پنجابن نچ’ کو شامل کیا گیا ہے

تاہم دیگر بھارتی موسیقاروں اور گلوکاروں کی طرح کرن جوہر نے اپنی آنے والی مذکورہ بالا رومانوی مزاحیہ فلم میں پاکستانی گلوکار ابرار الحق کے گانے ’نچ پنجابن نچ‘ کو چوری کرکے شامل کرلیا۔

مختصر ٹریلر میں ’نچ پنجابن نچ‘ کے گانے کو پرانی دھن پر ہی بنایا گیا ہے، جسے 2002 میں پاکستانی پنجابی گلوکار ابرارالحق نے جاری کیا تھا اور اسی نام سے اپنے میوزک البم میں جاری کیا تھا،جسے بعد ازاں پاکستانی فلم ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں بابر علی، معمر رانا اور اداکارہ نور پر فلمایا گیا تھا۔

فلم کا ٹریلر سامنے آنے کے بعد ابرار الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ انہوں نے ’نچ پنجابن نچ‘ کے حقوق کسی کو فروخت نہیں کیے اور جو بھی ان کے گانے کو اجازت کے بغیر کسی بھی فلم یا البم میں شامل کرے گا وہ ان کے خلاف مکمل طور پر قانونی کارروائی کا حق رکھتے ہیں-


انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کرن جوہر اور ان کی پروڈکشن کمپنی دھرما کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں ان کے گانے کے کاپی رائٹس لیے بغیر استعمال نہیں کرنا چاہیے، پہلے ہی ان کے 5 گانوں کو کاپی کیا جا چکا ہے۔

ابرار الحق کی ٹوئٹ کے بعد معروف میوزک پروڈکشن کمپنی ’ٹی سیریز‘ نے اپنی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ اس نے ’نچ پنجابن نچ‘ گانے کے کاپی رائٹس حاصل کیے ہیں۔


ٹی سیریز کے مطابق ’نچ پنجابن نچ‘ گانے کو پہلی بار یکم جنوری 2002 کو آئی ٹیون پر جاری کیا گیا، جسے بعد ازاں ’ون مووی باکس‘ نامی یوٹیوب چینل کی ملکیت ’لولی وڈ کلاسک‘ نامی چینل پر ریلیز کیا گیا اور اس نے مذکورہ کمپنی سے ’نچ پنجابن نچ‘ کے کاپی رائٹس حاصل کی-


ٹی سیریز کے دعوے کے بعد ابرارالحق نے ایک اور ٹوئٹ کی اور واضح کیا کہ انہوں نے کبھی کسی کو ’نچ پنجابن نچ‘ کے کاپی رائٹس فروخت نہیں کیے اور اگر کوئی ایسا دعویٰ کرتا ہے تو اسے ثبوت فراہم کرنے پڑیں گے اور دوسرا یہ کہ وہ کاپی رائٹس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مکممل کارروائی کا اختیار رکھتے ہیں۔


پاکستانی گلوکار کی ٹوئٹ کے بعد ’ون مووی باکس‘ نامی کمپنی نے بھی ٹوئٹ کی اور دعویٰ کیا کہ کرن جوہر نے ان سے گانے کے کاپی رائٹس حاصل کیے اور ابرارالحق کا دعویٰ بے بنیاد ہے تاہم ون مووی باکس نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کے پاس ’نچ پنجابن نچ‘ کے کاپی رائٹس کہاں سے آئے؟-

بھارتی سنگھ نے کامیڈی کے دوران سکھوں کی دل آزاری پر معافی مانگ لی