باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں دہشت گردی کے پے در پے حملوں اور امن و امان کی مخدوش صورتحال کے بعد آئی جی سندھ مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے،
آئی جی سندھ کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے حکومت سندھ نے ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر کامران فضل کو آئی جی سندھ کا اضافی چارج دیا ہے، ڈاکٹر کامران فضل کو ان کی ریٹائرمنٹ یعنی 17 جولائی تک قائم مقام آئی جی سندھ کے طور پر کام کرنے کا کہا گیا ہے
شہر قائد میں دہشت گردی کے تین واقعات گزشتہ چند دنوں میں ہو چکے ہیں جبکہ چوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا تھا، دہشت گردی کے بڑھتے واقعات پر پولیس پر کڑی تنقید کی جا رہی تھی، آج سندھ حکومت نے آئی جی کو عہدے سے ہٹایا ہے،
پشاور دھماکہ،وزیراعظم کو بریفنگ، ملزمان کی شناخت ہو چکی، شیخ رشید
پشاور دوسرے روز بھی شہر کی فضا سوگوار، دھماکے کا مقدمہ درج،دو مشتبہ افراد گرفتار
پشاور دھماکہ،اموات 56 ہو گئیں،امام مسجد بھی شہید
گورنر خیبر پختونخوا، وزیر اعلیٰ اور کور کمانڈر پشاور کی کوہاٹی گیٹ امام بارگاہ آمد
دوسری جانب کھارادر دھماکے کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج کرلیا گیا ، مقدمے میں قتل، اقدام قتل ، دہشت گردی سمیت دیگردفعات شامل کی گئی ہیں
علاوہ ازیں کراچی میں سی ٹی ڈی کا ماڑی پورپانچ سوکوارٹرروڈ پردہشت گردوں سے مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا، سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ایک ملزم موقع سے فرار بھی ہو گیا، ہلاک ہونے والا دہشت گرد حالیہ صدر بم دھماکہ سمیت ملک دشمن کارروائیوں میں ملوث تھا ،ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا .ملزمان کے قبضہ سے بارودی موار بھی ملا ہے، ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار بھی کیا گیا ہے
کراچی دھماکا، خاتون خود کش بمبار نے کیا، کالعدم تنظیم نے ذمہ داری قبول کر لی
چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے،
کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،
پاکستان میں تعینات چینی ناظم الامور مس پینگ چَن شِیؤکی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ملاقات ہ
کراچی کی مچھر کالونی کی سن لی گئی،سی پیک سے متعلق سست روی کا تاثر غلط ہے،خالد منصور








