کرونا وائرس، محکمہ صحت کا اجلاس،وائرس سے ڈاکٹرز کو بچانے کے لئے حکومت کا بڑا فیصلہ

0
46

کرونا وائرس، محکمہ صحت کا اجلاس،وائرس سے ڈاکٹرز کو بچانے کے لئے حکومت کا بڑا فیصلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حکومت نے اقدامات کرنا شرو ع کر دیئے ہیں،قومی ادارہ صحت نے معالجین کے لیے اہم اقدامات کی ہدایت کی ہے.

ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل اسٹاف کوخصوصی لباس مہیاکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،خصوصی لباس صرف ایک باراستعمال ہو گا، خصوصی لباس کی قیمت 3 ہزار ڈالرز سے زائدہے، خصوصی لباس کی خریداری کے لیے متعلقہ کمپنیوں سےرابطے کئے جا رہے ہیں.

دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا کی زیرصدارت کرونا وائرس سے نمٹنے کے حوالے سے ایمرجنسی کور کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، پاک فوج سمیت مختلف شعبوں سے وابستہ ماہرین صورتحال پر غور کر رہے ہیں۔ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت اجلاس میں سیکرٹری ہیلتھ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، این آئی ایچ، پاک فوج کے نمائندے اور دیگر ارکان شریک ہیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے وفاق اور صوبے مستعد ہیں، ایئر پورٹس پر سکریننگ کو یقینی بنا یا جا رہا ہے، وزارت صحت میں قائم ایمرجنسی آپریشن سیل بھی صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے، تمام صوبے کرونا وائرس کےمشتبہ مریضوں کیلئے علیحدہ وارڈ مختص کریں۔

کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس جیسے 4وائرس پہلے سے موجود ہیں،کرونا وائرس کی مخصوص علامات نہیں،جس کے باعث تشخیص مشکل ہے،لیبارٹری میں جانچ پڑتال کے بغیر کرونا وائرس کی تشخیص نہیں کی جاسکتی،

ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ کروناوائرس سے چھاتی کاانفیکشن ہوتاہےجونمونیاکی شکل اختیارکرلیتاہے،کرونا وائرس ایک انسان سے دوسرےانسان میں منتقل ہوتا ہے،یہ بیماری جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوئی،ریسرچ کے مطابق کرونا وائرس کے3فیصدمریضوں کی اموات ہوتی ہیں،بیماری میں شدت ہے لیکن مرنے والوں کی شرح بہت کم ہے،

ڈاکٹر ظفر مرزا کا مزید کہنا تھا کہ دنیابھرمیں 6ہزار 52افراد میں کروناوائرس کی تشخیص ہوچکی ہے،کرونا وائرس کے 99 فیصد مریض چین میں ہیں،چین کے علاوہ14ممالک میں کرونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں،چین کےعلاوہ دیگر ممالک میں کروناوائر س سے اموات نہیں ہوئیں.

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

Leave a reply