کشمیر ڈے پر اسمبلی اجلاس بلانے کا مطالبہ آ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پنجاب اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی.
قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا یہ ایوان کشمیری بھائیوں کو اظہار یکجہتی کا پیغام دے۔ پنجاب کے عوام اپنے کشمیریوں بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی جلد رنگ لائے گی، بھارت 72 سال سے طاقت کے زور پر کشمیریوں کی آزادی کی تحریک دبانے میں ناکام رہا ہے۔
پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پانچ فروری کو اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کیا جائے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر پر اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کریں اور اس دن اجلاس میں صرف تمام ارکان یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اظہار خیال کریں.
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرپاکستانی قوم سے مظلوم کشمیریوں کے حق میں گھروں سے باہر نکلنے کی اپیل کی ہے. وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یوم یکجہتی کشمیر بارے کہا ہے کہ 5فروری کوانسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی،انسانی زنجیر بنانے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، یہ پیغام پوری دنیا کو جائے گا,
30جنوری کو اسلام آباد میں کشمیر سے متعلق سیمینار ہوگا ،31جنوری کو کشمیر کمیٹی کے سربراہ پریس کانفرنس کریں گے،5فروری کوبھی مقبوضہ کشمیرسےمتعلق مختلف سرگرمیوں کا انعقادکریں گے،4فروری کو ایوان صدرمیں مقبوضہ کشمیرسےمتعلق تقریب کا انعقاد کریں گے
وزیراعظم عمران خان 5فروری کو کشمیر کے حوالے سے عوامی جلسے سے بھی خطاب کرینگے،فیصلہ کیاگیا ہے کہ صدراوروزیراعظم آزاد کشمیر ہیڈ آف اسٹیٹ کوخطوط لکھیں ,چاروں وزرائے اعلیٰ سےدرخواست ہے ریلیوں کی خود قیادت کریں,5فروری کووزیراعظم مظفرآبادمیں کشمیرریلی سے خطاب کریں گے








