کشمیریوں پر بھارت کے مظالم کی شدید مزمت کرتے ہیں، وزیر اعظم
باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نفسیاتی مریض ہے جو بھارت کو تباہی کی طرف لے کر جا رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔پاکستان کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرتا رہے گا،بھارت خطے میں امن کا دشمن ہے۔
مظفر آباد کے دورے کے دوران کنٹرول لائن کے رہائشیوں کے لیے احساس کیش پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر رہنے والے شہریوں کی تکالیف کا علم ہے۔ آزاد کشمیر کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے احساس کیش پروگرام کے ذریعے ان لوگوں کی مدد کر رہا ہوں۔ ایک لاکھ 38 ہزار لوگوں کو احساس کیش پروگرام کے ذریعے پیسے دیں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ آئندہ چند روز میں 12 لاکھ لوگوں کو آزاد کشمیر میں ہیلتھ کارڈ ملیں گے، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے دس لاکھ روپے تک کسی بھی ہسپتال میں جا کر اپنا علاج کرا سکیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں میں آٹھ لاکھ قابض بھارتی فوجی کشمیریوں کے ساتھ ظلم کر رہے ہیں، کوئی طاقت کشمیریوں کے جذبہ کو نہیں ہرا سکتی۔ مقبوضہ کشمیر میں روز کسی کشمیری کو شہید کیا جاتا ہے۔ یہ تحریک ختم ہونے والی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس خود کو ہٹلر کی نازی پارٹی کا جانشین سمجھتی ہے، نریندر مودی نے گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کیا، بھارتی وزیراعظم کشمیریوں پر سوچی سمجھی سازش کے تحت ظلم کر رہا ہے۔
کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں کو پیغام
بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج
اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر
یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر
پاکستان نے بھارت کو کشمیر میں حملے کی منصوبہ بندی کی دی اطلاع…اورپھر ہو گیا حملہ
پلوامہ حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کے مالک کو کیا بھارتی فوج نے شہید
پاکستان حملہ کر دے گا، بھارتی فضائیہ کو کہاں لگا دیا گیا جان کر ہوں حیران
ہر سال 27 فروری کو آپریشن سوفٹ ریٹارٹ منایا جائے گا، پاک فضائیہ
کرونا لاک ڈاؤن،دنیا والو…اب کشمیریوں کی تکالیف کا اندازہ ہو گیا ہو گا. وزیراعظم
عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں معاملہ مسلمانوں کی نسل کشی کی طرف جا رہا ہے، مودی سرکار بھارت میں دیگر اقلیتوں پر بھی ظلم کر رہی ہے، عیسائیوں، مسلمانوں پر ظلم کیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت میں پڑھے لکھے اور سمجھدار ہندو بھی سمجھ رہے ہیں یہ غلط ہو رہا ہے۔ مودی بھارت کو تباہی کی طرف لے کر جا رہا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نفسیاتی مریض ہے، میں نے دنیا کو آر ایس ایس کے نظریے سے آگاہ کیا
زیراعظم نے کہا کہ میں نے کہا تھا میں کشمیر کا سفیر بنوں گا، میں نے دنیا کو بتایا کہ آر ایس ایس کون ہیں، ہندوستان میں اصل میں مسلمانوں کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ مودی اصل میں تباہی ہندوستان کی کر رہا ہے، یہ لوگ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو طاقت سے ڈرا رہے ہیں، ان کے ظلم سے کشمیر کی موومنٹ دوبارہ سے اوپر آجاتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اللّٰہ نے موقع دیا کہ لائن آف کنٹرول پر مشکل زندگی گزارنے والوں کی مدد کی۔
عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات تمام دنیا کے سامنے لے کر جاؤں گا، مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر ہر ملک کے سربراہ کو آگاہ کرتا ہوں، جبکہ ہم نے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں اٹھایا، جس پر پوری دنیا کے میڈیا کی توجہ تھی، کشمیر کا کاز دنیا بھر میں اٹھ رہا تھا کہ ایک صاحب آزادی مارچ لے کر آگئے، آزادی مارچ نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ ہم دوبارہ دنیا بھر میں کشمیر کا مسئلہ اٹھائیں گے، مشکل حالات میں بھی آزاد کشمیر کا بجٹ بڑھایا ہے کم نہیں کیا








