مقبوضہ کشمیر، عید کے دوسرے روز بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپ میں دو کشمیری شہید

0
46

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے کولگام میں بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپ میں دو مجاہدین شہید ہو گئے

غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے منزگام علاقے میں عسکریت پسندوں اور 34 آر آر سمیت سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم کے مابین جھڑپ میں دو مجاہدین شہید ہو گئے ہیں۔

حاجی پورہ کلگام میں جاری اس تصادم میں انصار غزوہ الہندکے کمانڈر عادل وانی عرف ابراہیم بھائی شہید ہوئے ہیں۔ تصادم کے مقام کے قریب کے قریب نوجوانوں اور سرکاری افواج کے مابین زبردست جھڑپیں ہوئی ہیں ، کولگام اور شوپیان جڑواں اضلاع میں 2 جی انٹرنیٹ معطل کردی گئی ہے

جھڑپ کے بعد بھارتی فوج نے علاقے میں سرچ آپریشن مزید تیز کر دیا ہے، گھروں میں تلاشی جاری ہے، اس دوران چادرو چار دیواری کے تقدس کو بھی پامال کیا گیا،کشمیری نوجوان بھی گھروں سے باہر نکل آئے اور بھارتی فوج کے خلاف احتجاج کیا

قبل ازیں مقبوضہ کشمیر میں ایک آپریشن میں سیکورٹی فورسز نے بڈگام میں ایک مکان کو تباہ کردیا- بھارتی فوج کاکہنا ہے کہ یہ لشکر طیبہ کے ارکان کی پناہ گاہ تھی، سیکورٹی فورسز نے بیروہ سے چار افراد وسیم گنائی۔ فاروق ڈار۔ محمد یسین اور اظہر الدین میر کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے.

مقبوضہ کشمیر میں عیدکے روز آپریشن کے دوران سری نگر کے علاقے عید گاہ میں ہنگامے پھوٹ پڑےپولیس کی طرف سے بھاری آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی.ساوتھ ایشین وائر کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ہفتے نواکدل سری نگر معرکے میں زخمی ہونے والا ایک شہری منظور احمد خان ساکنہ حول سرینگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا.

Leave a reply