مودی سرکار کشمیر میں کرونا علاج کے بجائے انکاؤنٹرز میں مصروف ہے،مشعال ملک

0
34

مودی سرکار کشمیر میں کرونا علاج کے بجائے سرچ آپریشن اور انکاؤنٹرز میں مصروف ہے،مشعال ملک

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال یاسین ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار مسلم کش ایجنڈے پر کار بند ہے

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کے نام پر کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جا رہا ہے، مودی سرکار کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی میں مصروف ہے، مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں حالات کشیدہ کرنے میں مصروف ہے،

مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں عوام کورونا وائرس سے متاثر ہے،بھارتی حکومت علاج کے بجائے سرچ آپریشن اور انکاؤنٹرز میں مصروف ہے،بھارتی فوج نے آج 2کشمیری نوجوانوں کو سرچ آپریشن کے نام پر شہید کر دیا، ضلع کلگام میں انٹرنیٹ سروسز کو معطل کر دیا گیا ہے تاکہ بھارت اپنے ظلم کو چھپا سکے،

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

تعلیمی ادارے بند، میٹرک اور انٹر کے امتحانات ہوں گے کب؟ سعید غنی نے کیا بڑا اعلان

کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے کشمیریوں سے علاج معالجے کی سہولیات بھی چھین رکھی ہیں۔ کورونا وائرس کے باعث ساری دنیا میں ایمرجنسی نافذ ہے۔ آج دنیا کشمیر میں لاک ڈاؤن کی تکلیف کو بہتر سمجھ سکتی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اقوام متحدہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ٹیم تشکیل دے۔

Leave a reply