انسداد دہشت گردی عدالت، جناح ہاؤس پر حملہ جلاو گھیراو کا مقدمہ ،تھانہ سرور روڑ پولیس نے 7 شرپسند خواتین ملزمان کو عدالت پیش کر دیا
پولیس نے خواتین ملزمہ کو شناخت پریڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا ،خواتین ملزمان میں صنم جاوید اور طیبہ راجہ ، عالیہ حمزہ سمیت سات ملزمان شامل ہیں خدیجہ شاہ کو بھی عدالت پیش کر دیا گیا تفتیشی افسر انسپکٹر محمد سرور نے ملزمان کو پیش کیا مقدمہ نمبر 96/23 مین ملزمان کو پیش کیا گیا
https://twitter.com/BaaghiTV/status/1664522056464207872
کور کمانڈر ہاﺅس حملے کی مبینہ مرکزی کردار سمجھنے جانے والی خدیجہ شاہ سمیت 7 خواتین کے جوڈیشل ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع کر دی گئی ،تفتیشی افسر نے عدالت میں بتایا کہ خواتین کی شناخت پریڈ مکمل ہو چکی ہے رپورٹ کل پیش کر دی جائے گی عدالت نے رپورٹ پیش کرنے کیلئے تفتیشی افسر کو مہلت دے دی، ۔ملزمان میں خدیجہ شاہ، صنم جاوید، طیبہ راجہ،عالیہ حمزہ اور دیگر شامل ہیں
شناخت پریڈ کے بعد ملزمہ خدیجہ شاہ کی عدالت پیشی ہوئی، ملزمہ سے جیل میں بدسلوکی کے حوالہ سے صحافی نے سوال کیا جس پر وہ خاموش رہیں اور کوئی جواب نہ دیا۔ عدالت پیشی کے موقع پر تحریک انصاف کی خاتون صنم جاوید خان کا کہنا تھا کہ جیل میں کوئی زیادتی نہیں ہوئی،اس سے زیادہ کیا زیادتی ہوسکتی یے کہ ہمیں بے گناہ جیل میں رکھا،عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے جس طرح گھر پر دھاوا بھولا کیا وہ قابل مزمت نہیں،فلک جاوید کا کہنا تھا کہ سیاسی انتقام کا نشانہ نہ بنائیں،
https://twitter.com/BaaghiTV/status/1664514088549105664
9 مئی واقعات میں ملوث تحریک انصاف کے ایک اور شرپسند سرغنہ کی شناخت ہو گئی ہے، شرپسند سرغنہ کی 9 مئی کے دوران سرکاری و عسکری املاک کو نقصان پہنچانے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی جس میں نظر آنیوالا شخص پی ٹی آئی شرپسند سرغنہ ناظم عباس ہے اس کا 9 مئی کے حملوں میں کلیدی کردار رہا ،شرپسند سرغنہ ناظم عباس پی پی 95 سے پی ٹی آئی کا نمائندہ نثار کالونی لاہور کا رہائشی ہے
دوسری جانب لاہور سمیت صوبہ بھر میں فوجی املاک پر حملہ کرنے والے 4 ہزار120 شرپسندوں میں سے 2 ہزا ر290 کی شناخت ہوگئی ،پولیس نے شناخت ہونے والے شرپسندوں میں 1 ہزار 180 شرپسندوں کوگرفتار کرلیا ،جناح ہاوس پر حملہ کرنے اور گھیراو جلاو کرنے والے 18سوشرپسندوں میں سے1ہزار125کی شناخت ہوئی ،جناح ہاوس پر حملہ کرنے والے 5 سو 13 کارکنان کو گرفتارکرلیا گیا ،عسکری ٹاور پر حملہ کرنے والے 1 ہزار شر پسندوں میں سے1سو21کی شناخت ہوگئی ، پپولیس نے ابتک 81 شدت پسند کارکنان کو گرفتار کرلیا ،پنجاب بھر سے شناخت ہونے والوں میں ابتک 29فیصد گرفتاریاں ہوئی ہیں ،
گزشتہ روز پولیس نے 4 پی ٹی آئی خواتین کو انسداد دھشت گردی عدالت میں پیش کیا تھا،خواتین ملزمان میں فرحت فاروق٫ فرح خان ٫صدف ندیم اور سنیہ ساجد شامل ہیں .انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی تفتیشی افسر نے خواتین کی شناخت پریڈ کی استدعا کی ،خواتین کر چہرے پر کپڑے ڈال کر کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا ،فاضل جج نے خواتین سے سوال کیا کہ آپ کچھ کہنا چاہتی ہیں؟ خواتین نے عدالت میں کہا کہ اگر ہم سے غلطی ہوئی ہے تو ہمیں معاف کر دیا جائے ہم قوم کی مائیں اور بیٹیاں ہیں ،ہم نے کچھ نہیں کیا ہم بے گناہ ہیں۔ امید ہے ہمیں انصاف ملے گا ،فاضل جج نے کہا کہ آپ کو شناخت پریڈ کے عمل سے گزرنا پڑے گا شناخت پریڈ قانونی تقاضہ ہے
جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی
لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا
غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی
جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار