خراب کارکردگی کی کوئی گنجائش نہیں،بزدار افسران پر برس پڑے

0
52

خراب کارکردگی کی کوئی گنجائش نہیں،بزدار افسران پر برس پڑے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی معیاری سہولتیں بہم پہنچانے کیلئے یکسو اور پرعزم ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ شہریوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنا حکومت کا وژن ہے۔ڈینگی سے بچاؤ اور سدباب حکومت پنجاب کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی گائیڈ لائنز کی روشنی میں انسداد ڈینگی کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔موثر اقدامات کے ذریعے ڈینگی سے نمٹنے کیلئے کاوشیں کی جا رہی ہیں۔کورونا کی طرح ڈینگی کے منفی اثرات کو بھی کم از کم کی حد تک لانا چاہتے ہیں۔ڈینگی سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ ہے۔ متعلقہ محکموں کا فرض ہے کہ وہ جانفشانی سے انسداد ڈینگی کے وضع کر دہ پلا ن پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ڈینگی سرویلنس پلان پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ متعلقہ افسران اور عملے کو دفتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں ہونا چاہیئے۔ ڈینگی پر قابو پانے کیلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ انسداد ڈینگی مہم کی ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز خود نگرانی کریں۔ ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجے کیلئے کلینیکل مینجمنٹ پر فوکس کیا جائے۔ ہسپتالوں میں ڈینگی کے مرض میں مبتلا مریضوں کی مکمل نگہداشت کی جائے۔ مریضوں کو علاج معالجے کے حوالے سے ہر طرح کی سہولت دی جائے۔ انسداد ڈینگی کے حوالے سے بہترین کارکردگی پر متعلقہ اضلاع کے افسروں اور عملے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ خراب کارکردگی کی کوئی گنجائش نہیں، جواب طلبی کے ساتھ محکمانہ کارروائی بھی ہوگی۔انسداد ڈینگی کے لئے اجتماعی کاوشوں کو مربوط بناکر رزلٹ دینا ہوں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سعودی عرب سے صوبائی وزیر صحت اور صوبائی انتظامیہ کو ہدایات کی

ٹرمپ میرے خواب میں آئے ،بھارتی شہری نے ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل ایسا کام کیا کہ سب حیران

متنازعہ شہریت بل پر امریکا میدان میں آ گیا،ٹرمپ کریں گے مودی سے کشمیر، شہریت بل پر بات

ٹرمپ کا کریں گے بھارتی فنکار استقبال،28 سٹیج تیار، طلبا کیا کریں گے؟ ڈیوٹی لگا دی گئی

بھارت میں کھڑے ہوکر ٹرمپ نے پاکستان بارے ایسا کیا کہہ دیا کہ مودی کو پسینے چھوٹ گئے

ٹرمپ کو ویلکم کرتے وقت مودی نے ایسے نام سے پکارا کہ ٹرمپ منہ دیکھتے رہ گئے، دیا کھرا جواب

انیل مسرت منموہن سنگھ کے ہمراہ سیلفی بنانے لگے تو کیا ہوا؟

سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کا کرونا ٹیسٹ، کیا آئی رپورٹ؟

دوسری جانب گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 456 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ گذشتہ روز لاہور سے ڈینگی کے 333 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ گذشتہ روز راولپنڈی سے ڈینگی کے 37، گوجرانوالہ میں 16 جبکہ سرگودھا میں 8 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔گذشتہ شیخوپورہ میں 7جبکہ فیصل آباد، قصور اور ملتان سے ڈینگی کے 5 پانچ مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ گذشتہ روز رحیم یار خان میں 4جبکہ اٹک، بہاولپور اور چکوال میں 3 تین مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے کیسز کی تعداد 19,021 ہو چکی ہے۔ رواں سال لاہور سے اب تک ڈینگی کے 14,145 کیسز سامنے آئے ہیں۔ رواں سال پنجاب بھر میں ڈینگی بخار کے باعث 75 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ گذشتہ روز پنجاب میں ڈینگی بخار کے باعث 6 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ گذشتہ روز ڈینگی بخار سے ہلاک ہونے والے5 افراد کا تعلق لاہور جبکہ 1 کا تعلق راولپنڈی سے تھا۔ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 2,196 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 1,521 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے علاوہ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 675 مریض داخل ہیں۔ پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے لئے 5,517 بستر مختص کئے گئے ہیں۔ ڈینگی کے مریضوں کی آسانی کیلئے لاہورکے ٹیچنگ ہسپتالوں میں بھی بستروں کی تعدادمیں مسلسل اضافہ کیا جارہاہے۔پنجاب میں ڈینگی کےلئے مختص کئے گئے 2,196 بستروں پر مریض زیر علاج ہیں۔ لاہور میں ڈینگی کےمختص کئے گئے 1,521 بستروں پر مریض زیر علاج ہیں۔

گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 468,044 ان ڈور مقامات کو چیک کیا۔ گذشتہ روز پنجاب بھر میں محکمہ صحت کی ٹیموں نے 101,240 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا. گذشتہ روز پنجاب بھر میں 817 ان ڈور اور آوٹ ڈور مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔ گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 53,598 ان ڈور مقامات کو چیک کیا۔گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 7,831 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا.گذشتہ روز لاہور میں 618 ان ڈور اور آوٹ ڈور مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔

ڈینگی کا ڈنگ تیز، ہسپتال بھر گئے

Leave a reply