نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کا کہنا ہے کہ مبارکباد کے ساتھ ساتھ دعاؤں کی بھی ضرورت ہے-
باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے پی این این نیوز کے پروگرام "کھرا سچ” میں میزبان مبشر لقمان میں نو منتخب وزیراعظم کی اہلیہ تہمینہ درانی بذریعہ فون کال شامل ہوئیں جس میں میزبا ن کے سوالات کے جوابات دیئے-
شہبازشریف کی رہائشگاہوں کو وزیراعظم ہاؤس کا درجہ دے دیا گیا
میزبان کی طرف سے پوچھے گئے ایک سوال پر وزیراعظم شہباز شریف کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ جب شہباز شریف عہدے کا حلف لے رہے تھے میری جانے کی کوئی ضرورت نہیں تھی اتنے لوگوں میں جہاں میری ضرورت ہوتی ہے وہاں میں ضرور ہوتی ہوں-
مبشر لقمان کی جانب سے شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دیئے جانے پر تہمینہ درانی نے کہا کہ مبارکباد کے ساتھ ساتھ بہت دعائیں بھی دیں اس لئے کہ جس موڑ پر ہمارا ملک کھڑا ہوا ہے اس موڑ پر میاں شہباز شریف کو جو ہاتھ میں ملا ہے میں سمجھتی ہوں کہ ان کے کندھوں پر صرف نہیں بلکہ بہت زیادہ میرے کندھوں پر بھی بوجھ آگیا ہے-
تہمینہ درانی نے کہا کہ میاں صاحب کے ساتھ میری شادی کو 19 سال ہوگئے ہیں ان سے بہتر اور جو لوگ مجھے جانتے ہیں جو میری کتابیں پڑھ چکے ہیں جو میرا ایدھی صاحب سے رشتہ جانتے ہیں وہ سب جانتے ہوں گے کہ میں ایسے ہی کسی کے ساتھ نہیں کھڑی رہ سکتی-
ا مید ہےپاکستان کی نئی حکومت چین کیساتھ دوستی کو یقینی بنائے گی،چین پاکستان تعلقات…
انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف سے زیادہ قابل زیادہ پُر عزم زیادہ غریب نواز ،ہر چیز کو دیکھنے والا ،ایک سیکنڈ کے لئے بھی آرام نہیں کرنے والا میں نے انہیں سارے وقت میں آرام کرتے دیکھا ہی نہیں وہ سارا وقت بھاگ دوڑ کر رہے تھے اس وقت جو اللہ تعالیٰ نے ان کو یہ کام دے دیا یہ رب کا کام ہے یہ کوئی بادشاہت یا تاج نہیں ہے یہ بہت بڑی نوکری مل گئی ہے ان کو تو اللہ تعالیٰ ان کو ہمت دیں ان کی مدد کریں کہ وہ اس نوکری کو نبھا سکیں وہ کچھ کر سکیں اور اپنے غریب عوام جو غریبی کی چکی میں پسے ہوئے ان کے لئے نوکری کریں گے میں کروں گی اپنی طرف سے رہوں گی میں تہمینہ درانی ہی کیونکہ میں نے اس نام کے لئے بہت جدو جہد کی مشکلات سہیں ہیں-
مبشر لقمان نے کہا کہ میاں صاحب کی ایڈمنٹریشن قابلیت کے بہت زیادہ لوگ مداح ہیں لیکن یہ ایک بڑا سوال ہے کیا میاں صاحب میں اتنے سالوں میں اتنی تبدیلی آئی ہے کہ وہ ان سب سوالات کو لے کر اپنے ساتھ چلیں حکومت کو اور ملک کو اور عوام کو ریلیف پہنچا سکیں
تہمینہ درانی نے کہا کہ جب میاں نوز شریف کی حکومت گئی میاں صاحب نے بھائی کا ہاتھ نہیں چھوڑا ساتھ نہیں چھوڑا سب سمجھتے تھے بھائی کے ساتھ نہیں ہیں لیکن وہ ان کے ساتھ بھی ہیں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بھی ہیں عوام ، بزنس کمیونٹی ،بیوو کریسی کے ساتھ بھی ہیں اور سیاسی جماعتیں جنہوں نے اتنا مشکل کام کیا سب نے مل کر کیا تو یہ اتنی دور نکل آئے ہیں تو میاں صاحب ضرور آگے نکلیں گے-
بھارتی ،اور ترک صدر کی شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارک باد
میزبان نے کہا کہ تہمینہ درانی سالہا سال سے ایک دس مرلے کے گھر میں رہتی ہیں تمام محلات اور آسائشات چھوڑ کر اس کی کیا وجہ ہے؟
جس پر شہباز شریف کی اہلیہ نے کہا کہ جو ایدھی صاحب کے گھر میں 3، 3 سال پانی ائیر کنڈیشنر کے بٰغیر رہ آتی ہوں ابھی بھی میں جا رہی ہوں بلقیس ایدھی کو ملنا ایدھی صاحب کی حاضری دینی ہے میں پرسوں کراچی چلی جاؤں گی میری اوقات تو وہی ہے شروعات تو وہی ہے اس سے زیادہ تو میں کچھ ہوں نہیں دس مرلہ اس لئے ہے کہ یہ غریب ملک ہے بزنس مین بنائیں اپنے بڑے بڑے گھر بنائیں محل بنا سکتے ہیں-
مگر آپ پبلک سرونٹ ہیں اگر آپ سیاستدان ہیں اور قوم کی خدمت کرنے آئیں ہیں تو پھر آپ چھوٹی طھوٹی جگہوں پر رہیں گے تو ان کی عزت ہو گی ناں آپ کی اگر دس مرلے کے گھر میں کوئی بچی یا بچہ بیٹھا ہو تو ان کی بھی کیٹیگریز ہیں کہ بھئی دس کنال کے گھر کا یہ رشتہ ایک کنال کے گھر کا یہ رشتہ اور 5 کنال کے گھر کا یہ رشتہ ہے وہ بھی کیٹیگرائز ہو گیا لیکن محلت چھوڑ کر 10 مرلے کے گھر میں بہت عزت ہے میں اس کی عزت بنانا چاہتی ہوں کہ کیونکہ ہم نے تو مڈل کلاسز کو تباہ کر دیا تو دس مرلے میں مڈل کلاس رہتی ہے نا تو میں مڈل کلاس ہوں تو اب میں کہہ رہی ہوں آپ کا وزیراعظم بھی مڈل کلاس ہے تو اب آپ کی خاتون اول جیسی بھی ہوں میں تہمینہ درانی ان کی بیوی تو ہوں میں مڈل کلاس میں رہ رہی ہوں اب اس کی شاید عزت بن جائے –
پروگرام کے میزبان مبشر لقمان نے سوال پوچھا کہ اسلام آباد جانے سے پہلے آپ نے میاں صاحب کو کوئی نصیحت کی تھی حکومت کیسے چلانی ہے جس پر ان کی اہلیہ نے کہا کہ ان کو پتہ کیسے کام کرنا ان کو نصیحت کی ضرورت نہیں ان کی فیلڈ الگ ہے میری الگ ہے لیکن کسی ایک جگہ پر جا کر راستے مل جاتے ہیں-
شہباز شریف اور ان کی حکومت کے سامنے کئی چیلنجز ہیں،بلاول بھٹو زرداری
سئینئیرصحافی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی وجہ سے اللہ نے پاکستان پر بہت مہربانی کی ہے ابھی انہوں نے حلف لیا نہیں تھا کہ روپے کے مقابلے میں ڈالر 8 روپے کم ہوگیا ہے اسٹاک مارکیٹ میں آج سارا دن میں 1700 پوائنٹس کی بڑھوتری ہوئی ہے اور برینٹ آئل کی قیمتوں میں عالمی منڈی میں کمی ہونا شروع ہوئی ہے یہ تو لگتا ہے جیسے غیبی مدد آنا شروع ہوئی ہے –
جس پر شہباز شریف کی اہلیہ نے کہا کہ اللہ ہماری غیبی مدد کرے غیبی مدد کے بغیر جتنا بھی کام کریں گے کم ہی ہوگا میں نے میاں صاحب کو کہا یہ ڈرانے کا وقت نہیں ڈرنے کا وقت ہے آہستہ آہستہ قدم بڑھائیں-
تہمینہ درانی نے عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو شہباز شریف سے بہتر پرائم منسٹر نہیں مل سکتا تھا ان کی قدر کریں ان کا ہاتھ بٹائیں بہت بے صبرے نا ہوں ایسے بہت سے معجزے یکدم نہیں ہو سکتے بہت صبر کی ضرورت ہے وہ بہت کوشش کریں گے ہم سب نے ان کے ساتھ مل کر ان کی مدد کرنی ہے یہ ایک آدمی کا ایک پارٹی کا تمام سیاسی پارٹیوں کا کام نہیں ہم سب کا کام ہے ہم سب نے کچھ بدلنا ہے اپنے آپ کو اور بہت محنت کرنی ہے پھر نکلیں گے اس بحران سکیں-
انہوں نے کہا کہ ان کے پاس کوئی غیرملکی پاسپورٹ نہیں وہ پاکستانی پاسپورٹ کے ساتھ رہ رہی ہیں-
امید ہے شہباز شریف ملک کو معاشی اور سیاسی بحرانوں سے نکال سکیں گے،شاہد آفریدی
https://www.youtube.com/watch?v=CQ_McXWQezQ