خواتین اور بچے یکجہتی کشمیر کے لئے اسلام آباد میں کیا کریں گے؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لئے ہر سال کی طرح پاکستان کے 22کروڑ عوام کشمیریوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرینگے، وفاقی دارالحکومت میں خواتین اور بچے مقبوضہ کشمیر می ظلم و بربریت کا شکار ہونے والی خواتین اور بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے دفتر میں قرارداد جمع کرائیں گے،

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنا کر دنیا کو پیغام دیا جائے گا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کے ساتھ ہیں ، وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے وکیل ،سفیر بن کر اقوام متحدہ سمیت ہر عالمی فورم پر مقدمہ لڑ رہے ہیں، پہلی مرتبہ یورپین پارلیمنٹ، برطانیہ، فرانس کی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر بات ہوئی ، کشمیریوں نے اپنے خون اور ملائشیاءنے اپنی معیشت کو داﺅ پر لگا کر کشمیریوں کی جدوجہد کے لئے جو تاریخ رقم کی ہے دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی،

معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کشمیریوں کی طاقتور آواز اور حقوق کی جدوجہد کو دنیا بھر تک پہچانے کے لئے بدھ کو مختلف پروگرامات ترتیب دیئے گئے ہیں ، ہر شہر ،قریہ قریہ ،گاﺅں گاﺅں ،وفاقی اور صوبائی اداروں میں مختلف تقاریب منعقد ہونگی، تمام ادارے اور سول سوسائٹی یکجا ہو کردنیا کو ایک ہی پیغام دینے جارہے ہیں کہ کشمیریوں کے دکھ درد اور انکے حق کے لئے ان کے ساتھ ہیں، پوری دنیا کے لئے واضح پیغام ہوگا کہ پاکستان کشمیریوں کے حقوق کا نگہبان اور پاسبان ہے ،کوئی کشمیریوں کو انکے حق خودد ارادیت کے حصول سے نہیں روک سکتا اور نہ بھارت کی کوئی بھی ریاستی دہشت گردی کی کارروائی انھیں اس حق سے محروم کرسکتی ہے ۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پورے پاکستان کے عوام جہاں جہاں پر بستے ہیں ان کے دل کشمیریوں کے ساتھ ڈھڑکتے ہیں، پاکستان کا اپنا وجود کشمیر کے بغیر نامکمل ہے، قائداعظم محمد علی جنا ح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا ،آج ہماری اسی شہ رگ سے خون رس رہا ہے، ہر سال 5فروری کو پاکستان دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑنے اور کشمیر کاز کو اجاگر کرنے کے لئے ملک گیر سطح پر یوم یکجہتی کشمیر مناتا ہے ، بدھ کو ملک بھر میں مائیں ، بہنیں ،بیٹیاں ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کشمیری ماﺅں اور بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دنیا کو پیغام دیں گی کہ دنیا ان کی عصمت دری ،حرمت کی پامالی اور انکے ساتھ ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو فوری طور پر روکے ، اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کے سامنے اسلام آباد میں رہنے والی ہماری مائیں ،بہنیں اور بیٹیاں جن کا زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق ہے بھرپور شرکت کر کے ثابت کرینگی کہ یہ مسئلہ ہمارا اپنا مسئلہ ہے ۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملک بھر کی سول سائٹی ، خواتین اراکین پارلیمنٹ سے اپیل کی کہ صبح ساڑھے 10بچے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنانے اور یاداشت جمع کرانے کے لئے فارن آفس کے باہر پہنچیں ۔ وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کا وکیل اور سفیر بن کر وعدے پر عمل کررہے ہیں انہی کی ترجمانی کراتے ہوئے قرارداد اقوام متحدہ کے ادارے میں جمع کرائی جائے گی ، خواتین کا ٹھاٹھے مارتا سمندر عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجھوڑنے اور کشمیریوں کے زخم پر مرہم رکھے گا ۔ ہمارے بچے مقبوضہ کشمیر میں سکولوں سے محروم بچوں کی تکلیف کو اپنی تکلیف سمجھتے ہوئے ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرینگے ، بچے اپنے کشمیری بچوں کے حقوق کے لئے آواز اٹھاتے ہوئے قرارداد جمع کرائیں گے ۔

کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ

کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ

مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

مودی سرکار نےتمام حریت قائدین، سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کر رکھا ہے،احتجاج کرنے والے اور گھروں سے نکلنے والے ہزاروں کشمیریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے. مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیاپال نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو اس شرط پر رہا کرنے کا کہا تھا کہ وہ رہائی کے بعد خاموش رہیں گے. اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کریں گے لیکن عمرعبداللہ اور محبوبہ مفتی نے مودی سرکار کی شرائط ماننے سے انکار کر دیا

کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار

بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

یکجہتی کشمیر، قومی اسمبلی میں کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا،علی امین گنڈا پور نے کیا اہم اعلان

واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے اس اقدام کے بعد سے ہی مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے

یوم یکجہتی کشمیر، وزیراعظم کریں گے قانون ساز اسمبلی کے مشترکہ سیشن سے خطاب

Shares: