خواجہ آصف کو غیر ضروری فائدے دینے سے انصاف کی فراہمی میں مشکلات آرہی ہے،عدالت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور نے اثاثہ جات کیس کی سماعت کے بعد ن لیگی رہنما خواجہ آصف کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ خواجہ آصف کو غیر ضروری فائدے دینے سے انصاف کی فراہمی میں مشکلات آرہی ہے ،خواجہ آصف کے حوالے سے آئندہ پنجاب حکومت اور دیگر اتھارٹیز محتاط رہیں غیر ضروری فائدے دینے پر عدالت پنجاب حکومت سمیت دیگر کے خلاف قانونی کارروائی کر سکتی ہے چیئرمین نیب جلد از جلد خواجہ آصف کے آمدن سے زائد اثاثوں کا چالان پیش کریں چیئرمین نیب سمیت دیگر ذمہ دار فوری خواجہ آصف کا ریفرنس عدالت پیش کریں خواجہ آصف کو 8 اپریل کو ہرصورت عدالت پیش کیا جائے ،
ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے
شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم
آٹا ،چینی بحران کے ذمہ داروں کو سزا کب ملے گی؟ حمزہ شہباز
آٹا و چینی بحران ہماری کوتاہی، وزیراعظم نے کیا اعتراف، اور کیا بڑا اعلان
چینی بحران رپورٹ میں کی گئی باتیں غلط، وزیراعظم کو موقف پیش کریں گے، جہانگیر ترین
عدالت نے خواجہ آصف کے مزید 8 اپریل تک جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی عدالت نے جیل حکام کو 8 اپریل کو خواجہ آصف کو پیش کرنے کا حکم دے دیا عدالت نے آئندہ سماعت پر جیل سپرنٹنڈنٹ سے رپورٹ طلب کر لی،عدالت نے خواجہ آصف کا ریفرنس دائر نہ کرنے پر نیب چیئرمین سے جواب طلب کر لیا،خواجہ آصف کی میڈیکل رپورٹ ڈپٹی جیل سپرنٹنڈنٹ نے جمع کرائی.دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ ابھی تک ریفرنس دائر کیوں نہیں کیا گیا ؟ کیا مسئلہ ہے آپ نے ابھی تک کیوں نہیں ریفرنس دائر نہیں کیا،آپ نے عدالتوں کومذاق بنا رکھا ہے، ایک ملزم اور 4 گواہ ہیں ،آپ اسکا ریفرنس ابھی تک نہیں بنا سکے، آپ کی وجہ سے عدالتیں بدنام ہوتی ہیں، اگر آپ نے ایسے ہی کیا تو ملزم بری یا آسانی سے رہا ہو سکتا ہے،