مزید دیکھیں

مقبول

خواجہ سراؤں کیخلاف کسی کو لکھنے سے نہیں روک سکتے،چیف جسٹس شرعی عدالت

خواجہ سراؤں کیخلاف کسی کو لکھنے سے نہیں روک سکتے،چیف جسٹس شرعی عدالت

وفاقی شرعی عدالت میں ٹرانسجنڈر پروٹیکشن ایکٹ کیخلاف کیس کی سماعت 17جنوری تک ملتوی کر دی گئی

شرعی عدالت نے درخواست گزار کو گزارشات کی کاپی فریقین کو فراہم کرنے کا حکم دے دیا شرعی عدالت نے معاملہ سے جڑی تمام درخواستوں کو یکجا کر دیا وکیل نے خواجہ سراوں کیخلاف تضحیک آمیز کالم لکھنے پر اعتراض اٹھا دیا،چیف جسٹس شرعی عدالت نور محمد مسکانزئی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو لکھنے سے نہیں روک سکتے،کسی نے کالم میں کوئی ایسی بات کی ہے تو آپکے پاس قانونی فورم ہے، خواجہ سرا اپنے خلاف چھپنے والے کالم کیخلاف درخواست دائر کر سکتے ہیں،درخواست آئی تو کالم لکھنے والے سے جواب طلب کریں گے،

دوسری جانب تحریک انصاف کی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت خواجہ سراؤں کے حقوق کے لئے کام کر رہی ہے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے اسلام آباد میں 3 کروڑ 58 لاکھ کی لاگت سے تعمیر کئے گئے پاکستان کے پہلے ٹرانس جینڈر پروٹیکشن سنٹر کا افتتاح بھی کیا تھا یہ سنٹر ٹرانس جینڈرز کو قانونی امداد ، صحت کی بنیادی سہولیات ، نفسیاتی مشاورت اور عارضی پناہ گاہ بھی فراہم کرے گا، ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دیگر شہروں میں ٹرانس جینڈر پروٹیکشن سنٹر قائم کیئے جائیں گے تاکہ پاکستان کی خواجہ سرا برادری کو مرکزی دھارے میں لایا جا سکے اور ان کے حقوق کو یقینی بنایا جا سکے۔

قبل ازیں مینگورہ میں خواجہ سراء نے مبینہ خودکشی کی ہے، مینگورہ نشاط چوک میں مبینہ طور پر خواجہ سراء نے گلے میں دوپٹہ ڈال کر خودکشی کرلی. خواجہ سرا عنایت اللہ عرف منئ نشے کا عادی تھا خواجہ سرا کی نعش کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید تفتیش پولیس نے شروع کردی ہے

خیبرپختونخوا میں خواجہ سراوں پر تشدد کے بڑھتے واقعات ،خواجہ سراؤں نے ملزمان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کرنے کا مطالبہ کردیا ,ٹرانس جینڈر فرزانہ نے کہا کہ خواجہ سرا غزالہ کو نامعلوم افراد کی طرف سے دھمکیاں مل رہی ہے ۔ تھانے میں ایف آئی آر کی پولیس کچھ کرنے سے قاصر ہے،دھکمیوں کی وجہ سے بیشتر خواجہ سرا پشاور چھوڑ کر چلے گئے۔پولیس ہوتے ہوئے بھی خواجہ سرا پشاور شہر میں محفوظ نہیں،

پولیس کے خلاف پریس کانفرنس کے دوران ڈی ایس پی کانفرنس ہال میں داخل ہوئے،کانفرنس ہال کے باہر پولیس اہلکار بھی پہنچ گئے ،پریس کانفرنس کے بعد ہنگامہ آرائی ہوئی،پریس کلب انتظامیہ اور پولیس الجھ پڑے ، پولیس سے نوحہ کناں خواجہ سرا پریس کلب میں بھی پولیس سے محفوظ نہ رہ سکے خواجہ سراوں کی پریس کانفرنس کے دوران ڈی ایس پی احسان اللہ بدمعاشوں کی طرح حال میں داخل ہوئے، پریس کلب کے فنانس سیکرٹری کے منع کرنے پر ڈی ایس پی نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے دیں

خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

خواجہ سراؤں کو ملازمتوں میں کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ سامنے آ گی

خواجہ سرا کا یہ کام دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے،لاہور ہائیکورٹ

پنجاب کے شہر میں دو خواجہ سراؤں کو گھر میں گھس کر گولیاں مار دی گئیں

دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا

پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟

خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں

مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

خواجہ سرا کے ساتھ بازار میں گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار

خواجہ سرا بھی اب سکول جائیں گے، مراد راس

خواجہ سرا کے ساتھ ڈکیتی، مزاحمت پر بال کاٹ دیئے گئے

پشاور پولیس کا رویہ… خواجہ سرا پشاور چھوڑنے لگے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan