کیا اسطرح بچگانہ انداز سے آپ کام کرتے ہیں؟چیف جسٹس برہم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد کیس کی تیاری کرکے نہ آنے پر ڈپٹی اٹارنی جنرل پر برہم ہو گئے
چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو نئے ڈپٹی اٹارنی کا بندوبست کرنے کا حکم دیدیا ،چیف جسٹس نے ڈپٹی اٹارنی جنرل نایاب گردیزی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کس بات کے ڈپٹی اٹارنی جنرل ہیں،ڈپٹی اٹارنی جنرل نایاب گردیزی نے کہا کہ اپیل کنندہ کی جانب سے التواء کی درخواست کیوجہ سے کیس کی تیاری نہیں، چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ التواء کی درخواست سے آپ کو کیا فرق پڑتا ہے،کیا اسطرح بچگانہ انداز سے آپ کام کرتے ہیں،کیا ہم التواء کے لیے یہاں بیٹھے ہیں،
چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت کی معاونت کے اہل نہیں، ڈپٹی اٹارنی جنرل بغیر تیاری کے عدالت آئے،اٹارنی جنرل عدالتی معاونت کیلئے نئے ڈپٹی اٹارنی جنرل کا بندوبست کریں،چیف جسٹس نے حکم سروس میٹر سے متعلق مقدمہ میں جاری کیا
قبل ازیں سپریم کورٹ میں ٹریفک وارڈن کی کرپشن کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل سماعت کیلئے منظور کر لی گئی، چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک وارڈن سید حسن جعفری پر کیا الزام ہے، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ ٹریفک وارڈن چالان ٹکٹ ادائیگی کی بغیر گاڑی مالکان کو واپس کر دیتا تھا کرپشن کرپٹ پریکٹس کے الزام پر محکمہ نے وارڈن کی انکریمنٹ روک لی،صوبائی سروس ٹریبونل نے محکمہ کی سزا کو ختم کر دیا،چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی
@MumtaazAwan
کراچی کو مسائل کا گڑھ بنا دیا گیا،سرکاری زمین پر قبضہ قبول نہیں،کلیئر کرائیں، چیف جسٹس
سپریم کورٹ کا کراچی کا دوبارہ ڈیزائن بنانے کا حکم،کہا آگاہی مہم چلائی جائے
وزیراعظم کو بتا دیں چھ ماہ میں یہ کام نہ ہوا تو توہین عدالت لگے گا، چیف جسٹس
تجاوزات ہٹانے جائینگے تو لوگ گن اور توپیں لے کر کھڑے ہوں گے،آرمی کو ساتھ لیجانا پڑے گا، چیف جسٹس
سرکلر ریلوے، سپریم کورٹ نے بڑا حکم دے دیا،کہا جو بھی غیر قانونی ہے اسے گرا دیں
ہم نے کہا تھا کیسے کام نہیں ہوا؟ چیف جسٹس برہم، وزیراعلیٰ کو فوری طلب کر لیا
آپ کی ناک کے نیچے بحریہ بن گیا کسی نے کیا بگاڑا اس کا؟ چیف جسٹس کا استفسار
آپ کو جیل بھیج دیں گے آپکو پتہ ہی نہیں ہے شہر کے مسائل کیا ہیں،چیف جسٹس برہم
کس کی حکومت ہے ؟ کہاں ہے قانون ؟ کیا یہ ہوتا ہے پارلیمانی نظام حکومت ؟ چیف جسٹس برس پڑے
شہر قائد سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے سپریم کورٹ کا بڑا حکم
کراچی میں سپریم کورٹ کے حکم پرآپریشن کا آغاز،تاجروں کا احتجاج