کیا خالی ہاتھ لوگ قتل نہیں کر سکتے؟ سپریم کورٹ

0
51
سپریم کورٹ کے باہر سیکورٹی سخت،پیپلز پارٹی،جے یو آئی کی درخواست دائر

کیا خالی ہاتھ لوگ قتل نہیں کر سکتے؟ سپریم کورٹ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں قتل کیس میں نامزد 4 ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی گئی

وکیل ملزمان نے کہا کہ قتل کی وجہ سے متعلق فرانزک رپورٹ آج تک نہیں آئی ملزمان خالی ہاتھ تھے، کوئی ریکوری نہیں ہوئی،جسٹس سردار طارق مسعود نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا خالی ہاتھ لوگ قتل نہیں کر سکتے؟ ایک غریب ویٹر کو ملزمان نے معمولی بات پر قتل کردیا، یہاں تو ویڈیو بنانے پر بھی قتل کردیا جاتا ہے،کیا بڑے لوگوں کو اجازت ہے کہ جس کو چاہیں قتل کر دیں،ویٹر نے صرف یہی کہا تھا کہ میری ڈیوٹی ختم ہوگئی ہے، ایک ویٹر کو مار کر ان ملزمان کو کیا ملا؟

ملزمان نے برتن دھونے سے انکار پر حیدر آباد کے ہوٹل میں ویٹر کو مار دیا تھا، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کیا تھا، لوئر کورٹ نے ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی جس کے بعد ملزمان نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا

قبل ازیں خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے زائد المیعاد اپیلیں دائر کرنے پر سپریم کورٹ نے چیف سیکرٹری کو آئندہ سماعت پرطلب کر لیا ،سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد نے ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تواتر سے سرکاری اپیلیں تاخیر سے دائر ہورہی ہیں زائد المیعاد اپیلیں دائر کرنے والے ذمہ دار افسروں سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے۔ چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا آپ غیر قانونی طریقے سے اپیلیں منظور کرانا چاہتے ہیں۔ غلط کاموں پر سپریم کورٹ سے مہر لگوانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کرونا وائرس کی وجہ سے کچھ اپیلیں دائر کرنے میں تاخیر ہوئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری کو بلائیں ان سے وضاحت لیں گے

بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

کسانوں کے احتجاج میں شامل خاتون نے لگایا مودی پر سنگین الزام

مودی سرکار کی تجویز نامنظور،کسانوں نے دوبارہ بڑا اعلان کر دیا

مر جائیں گے لیکن گھر نہیں جائیں گے، بھارت میں کسانوں کا اعلان

نہ تھکیں گے، نہ رکیں گے،بھارت میں کسانوں کا احتجاج جاری، بھوک ہڑتال شروع

Leave a reply