کسانوں کے ساتھ یکجہتی، بلاول کا 21 جنوری سے ریلیاں نکالنے کا اعلان

0
26

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان ہوش کے ناخن لیں

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ ملک میں یوریا بحران سنگین صورت حال اختیار کرچکا ہے گندم کی فصل کو پانی دینے کے لئے یوریا 1768 روپے کی سرکاری قیمت کے بجائے 3500 روپے تک فی بوری بلیک مارکیٹ میں فروخت ہو رہی ہے ،پنجاب میں کسانوں کو ڈپٹی کمشنر سے سفارش کے بعد بھی ایک شناختی کارڈ پر فی ایکڑ یوریا کی ایک بوری سرکاری قیمت کے بجائے 2700 روپے تک کی مل رہی ہے،پیپلزپارٹی کے دور میں پاکستان پوری دنیا میں یوریا فروخت کرتا تھا اور آج ملک میں یوریا ڈھونڈنا پڑرہی ہے،اگر ملک بھر میں برسات سے قبل کاشت کاروں کو یوریا میسر آجاتی تو فصلوں کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوتا،

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ  پاکستان پیپلزپارٹی ملک بھر کے کسانوں کے ساتھ ہونے والے ظلم کے خلاف 21 جنوری سے ریلیاں نکالے گی ،پاکستان پیپلزپارٹی کے کسان یکجہتی احتجاج میں ملک بھر کے کسان نکلیں گے اور حکومت سے اپنے مطالبات منوائیں گے،عمران خان نے ایک زرعی ملک کے زراعت کے شعبے کو تباہ کرکے معاشی دہشت گردی کی ہے جسے کسی قیمت پر معاف نہیں کیا جائے گا، گندم کی بوائی کے سیزن سے ڈی اے پی کھاد 4600 روپے کے بجائے 10 ہزار روپے فی بوری تک فروخت ہورہی ہے اور کوئی پرسان حال نہیں پاکستان پیپلزپارٹی کے دور میں ڈی اے پی کھاد کی فی بوری 3500 روپے تک کی تھی،

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ  پنجاب میں کسانوں کو نہری پانی نہیں مل رہا، ٹیوب ویل چلائیں تو 600 روپے فی گھنٹہ خرچے کے بعد سرکاری قیمت پر گندم کی فروخت ممکن نہیں ہوگی، سندھ حکومت نے پنجاب حکومت کے 1950 روپے کے مقابلے میں گندم کی امدادی قیمت 2200 روپے رکھی،ڈیزل، بجلی اور کیڑے مار ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد فی ایکڑ لاگت بڑھ گئی ہے، پنجاب میں گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ کیا جائے،عمران خان نے جرمنی اور جاپان کا بارڈر ملایا اور ان کے ایک کھلاڑی نے سندھ افغانستان کا بارڈر ملا کر یوریا کی اسمگلنگ کا مضحکہ خیز بیان دیا،ابھی 20 دن بعد مکئی کی کاشت شروع ہوجائے گی، اگر اسی طرح یوریا، نائٹروفاس اور ڈی اے پی کھاد دستیاب نہ ہوئی تو ملک میں غذائی بحران آجائے گا،

بینظیر کے افتتاح کردہ سنٹر کو تبدیلی سرکار نے بیچنے کا اشتہار دے دیا

مولانا فضل الرحمان کواب اپنے حلوے کا بھی حساب دینا ہو گا،فارن فنڈنگ کیس میں نئی پیشرفت

،نوازشریف بتائیں اسامہ سے کتنی ملاقاتیں ہوئیں اور کتنا چندہ کیوں لیا،

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

غیرملکی فنڈنگ کی دستاویزات کی فراہمی،الیکشن کمیشن میں فیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کی انکوائری کر رہا ہے تو کیا وزیر اعظم مستعفی ہو جائیں؟ سپریم کورٹ

اب ہو گا دما دم مست قلندر، پی ڈی ایم سے پہلے بلاول نے کیا لانگ مارچ کا اعلان

پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ، اجلاس میں بڑے فیصلے ہو گئے

Leave a reply