کسی کو بے بنیاد الزامات لگانے کی اجازت نہیں دے سکتے،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سالانہ عاصمہ جہانگیر کانفرس سے متعلق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے،

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کانفرس کے مقررین کے نکتہ نظر کی توثیق نہیں کرتی ،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کسی ایجنڈے کے تحت کانفرنس کے انعقاد کے الزامات کو مسترد کرتی ہے،کانفرس کے انعقاد کا مقصد ترقی یافتہ اور جمہوری پاکستان ہے،کانفرس میں کسی شخص کو بلاکر یہ موقع نہیں دیا گیا کہ وہ قانون کی خلاف ورزی کرے،کانفرس کے ذریعے عدلیہ، وکلا، بنیادی انسانی حقوق کیلئے متحرک نمائند گان کو نقطہ نظر پیش کرنے کا موقع دیا گیا،کانفرنس کے ذریعے بار ایسوسی ایشن نے صحافیوں، حکومت اور اپوزیشن کو بات کرنے اور سننے کیلئے پل کا کردار ادا کیا،سپریم کورٹ بار کسی کو بے بنیاد الزامات لگانے کی اجازت نہیں دے سکتی،ملکی ترقی کیلئے قانون کی حکمرانی، شفاف ٹرائل اور آئین پاکستان ہی واحد ذریعہ ہے، ، بار صرف جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے ، عاصمہ جہانگیر آزادی اظہار رائے کی علمبردار تھیں ،کانفرنس کا مقصد ڈائیلاگ کے لئے فورم فراہم کرنا تھا ۔ چیف جسٹس صاحبان نے تقریب کو اعزاز بخشا ، بار ان کی مشکور ہے ، بار ہمیشہ قانون اور عدلیہ کی آزادی کے ساتھ کھڑی ہے ، پیمرا نے کچھ لوگوں پر پابندی عائد کی مگر ان کے خطاب پر پابندی نہیں ہے

قبل ازیں چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس سپریم کورٹ میں ہوا ،جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کے ناموں کی متفقہ طور پر منظوری دیدی،کمیشن نے متفقہ طور پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج کیلئے بیرسٹر ثمن رفعت امتیاز کے نام کی منظوری دی ،کمیشن نے بیرسٹر ارباب محمد طاہر اور بیرسٹر سردار اعجاز اسحاق خان کے ناموں کی بھی منظوری دی، معاملہ حتمی منظوری کے لیے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا گیا

جوڈیشل کمیشن میں ریٹائرڈ جج ممبر کی تعیناتی کا معاملہ ،سپریم کورٹ کے سابق جج سرمد جلال عثمانی جوڈیشل کمیشن کے ممبر مقرر کر دیئے گئے ہیں سابق جج فیصل عرب کا نام اتفاق رائے نہ ہونے پر مسترد کر دیا گیا تھا،

فواد چودھری کا مذہبی جماعتوں کیخلاف بیان، حکومتی جماعت کے رہنما جاوید بدر نے کھری کھری سنا دیں

اہل سنت، بریلوی ، شیعہ سب پاکستان کے خلاف تھے ، فواد چوہدری

‏جب وزیرموصوف کا دادا انگریز کے کتے نہلا رہا تھا تو ہمارے آباؤ اجداد قیام پاکستان کی جدوجہد کررہے تھے۔ شاہ اویس نورانی

 سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

دوران تفتیش ایف آئی اے ایک آدمی پر چلاتا رہا مجھ سے بات نہیں کی،شہباز شریف

متحدہ اپوزیشن، بلاول نے آج سب کو بلا لیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر

چاہتے ہیں اگلے الیکشن میں دھاندلی کا رونا نہ ہو،وزیراعظم

گھی اورآئل کی قیمتوں میں اضافہ سے متعلق کیس،سپریم کورٹ نے کیا حکم معطل

Shares: