قسمت میں دوبارہ وزیراعلیٰ بننا لکھا ہے یا نہیں؟ عثمان بزدارہاتھ کی لکیریں دکھانے لگے

0
45

لاہور: عثمان بزدارکو وزارت اعلیٰ کی یاد ستانے لگی، دوسری مرتبہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھال پائیں گے یا نہیں؟ سابق وزیراعلیٰ اسمبلی ہال میں ہی پامسٹ کو ہاتھ دکھانے لگے جبکہ رکن پنجاب سعدیہ سہیل رانا پامسٹ نکلیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی-

باغی ٹی وی :سابق وزیراعلیٰ پنجاب و رہنما پاکستان تحریک انصاف سردار عثمان بزدار کی قسمت میں دوبارہ وزیراعلیٰ بننا لکھا ہے یا نہیں، انہوں نے بجٹ اجلاس کے دوران ہی اپنی قسمت کا حال جاننے کیلئے سعدیہ سہیل کو ہاتھ کی لکیریں دکھا دیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عثمان بزدار اجلاس میں وقفے کے دوران رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل کو اپنا ہاتھ دکھا رہے ہیں عثمان بزدار نے سعدیہ سہیل سے سوال کیا کہ ان کی قسمت میں دوبارہ وزیراعلیٰ بننا لکھا ہے یا نہیں؟ جس پر پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی نے سابق وزیراعلیٰ کو جواب دیا ’نہیں‘۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو بجٹ اجلاس کے دوران اسمبلی میں موجود کسی شخص نے بنائی جو دیکھتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی-

خیبر پختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان،پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

Leave a reply