کوئی نہیں بچ سکتا، بلا تفریق کاروائی ہو گی، شیخ رشید کا بڑا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ رحیم یار خان میں مند ر کی توڑ پھوڑ میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی ہوگی
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مندر واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے پنجاب حکومت کی معاونت کر رہے ہیں اقلیتوں کے خلاف اکسانے والوں کیخلاف بلا تفریق کارروائی ہو گی ،ملک میں تمام مذہبی اقلیتوں کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔ ہندو مندر بے حرمتی کا واقعہ قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔ایسے واقعات دنیا بھر میں اسلام اور پاکستان کی بدنامی کاباعث بنتے ہیں۔کسی دوسرے مذہب کی عبادت گاہ کی بے حرمتی اسلام کی تعلیمات کے یکسر منافی ہے۔
رمیش کمار کا کہنا تھا کہ بہت سے واقعات ہوئے جن میں ذمہ داروں کو پکڑا نہیں گیا،پاکستان میں ایک کروڑ 25 لاکھ اقلیتیں مقیم ہیں ،پاکستان میں بین المذہبی ہم آہنگی بھی ہے، پاکستان کا آئین اقلیتوں کو حقوق دیتا ہے امید ہے وزیراعظم اور سپریم کورٹ کی ہدایات پر جلد کارروائی ہو گی،مندر حملے کا معاملہ 21 جولائی کا ہے ،8سالہ بچہ مسجد گیا، ہندو ہونے پر پولیس کو شکایت کی گئی ،معاملہ بگڑا ،فسادات ہوئے اور مندر حملے اور آتشزدگی تک پہنچا
واضح رہے کہ صادق آباد میں واقع ایک قدیم مندر پر مشتعل افراد نے حملہ اور توڑ پھوڑ کے بعد مندر کو نذر آتش کر دیا گیا۔ دوسری جانب اس واقعے سے متعلق سوشل میڈیا پر شور مچنے کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل اور علامہ طاہر اشرفی کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔
بھارت میں کرونا کیسز ، بھارتی سائنسدانوں نے ہی بھارتی قوم کو ڈرانا شروع کر دیا
کرونا کیسز، بھارت میں نیا ریکارڈ بن گیا،شمشان گھاٹ میں طویل قطاریں
کرونا کیسز، بھارت دنیا میں نمبر ون، سب سے زیادہ مریضوں کا ایک اور ریکارڈ بنا لیا
ہندوستانی عوام کے نام اسلام آباد سے پاکستانی تجزیہ نگار کا کھلا خط.
ججز اور انکے اہلخانہ کے لئے فائیو سٹار ہوٹل میں کرونا ہسپتال قائم
قادیانی آئین کی خلاف ورزی اور توہین عدالت کا مسلسل ارتکاب کر رہے ہیں، حافظ عاکف سعید
مندر کی تعمیر کے خلاف مزید دو درخواستیں، عدالت نے فیصلہ سنا دیا
تاریخی ہندو مندر مسماری کا معاملہ،ن لیگ اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں پر مقدمہ درج،گرفتاریاں شروع
مندر جلائے جانے کے واقعے میں فرائض سے غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کو ملی سزا
اقلیتوں کے حقوق،سپریم کورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا
وزیراعظم کی اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت
اگر یہ مندر ہوتا ۔۔۔ لیکن یہ تو مسجد ہے ، تحریر: محمد عاصم حفیظ
مندر گرا دیا اگر مسجد گرا دی جاتی تو کیا ردعمل سامنے آتا؟ چیف جسٹس کا بڑا حکم
قومی اسمبلی میں مندر کو توڑنے نقصان پہنچانے کی مذمتی قرارداد منظور