کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔ بزدار کا بڑا حکم

0
29

کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔ بزدار کا بڑا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے راولپنڈی کے اراکین ا سمبلی کی ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں حلقوں کے مسائل کے حل کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر بات چیت کی گئی،ترقیاتی سکیموں اور فلاح عامہ کے جاری منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا،اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے راولپنڈی کے حلقوں کے مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو مری میں جنگلات کی اراضی پر قبضہ کرنے والے مافیاء کی سرکوبی کا حکم دیا ،وزیراعلیٰ نے مری کے مسائل حل کرنے اور انفرسٹرکچر بہتر کرنے کی ہدایت کی،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انسداد ڈینگی کے لئے بھر پور مہم چلانے کاحکم دیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ڈینگی پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ڈینگی کے مریضوں کے علاج معالجے میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔حکومت نے تمام محکموں کو انسداد ڈینگی کیلئے الرٹ کردیا ہے۔اپوزیشن نے پہلے کورونا پر سیاست چمکائی اوراب ڈینگی پر پوائنٹ سکورنگ کررہی ہے۔افسوس کا مقام ہے کہ اپوزیشن عناصر کے دل میں دکھی انسانیت کیلئے کوئی درد نہیں۔راولپنڈی رنگ روڈ اورنالہ لئی ایکسپریس وے کی منظوری پر ارکان اسمبلی اورعوام کو مبارکباد دیتاہوں۔عرنگ روڈ بننے سے راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں کو آمد و رفت میں بے پناہ سہولت ملے گی۔نالہ لئی ایکسپریس وے پراجیکٹ راولپنڈی کیلئے گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا۔اس منصوبے کیلئے پہلے مرحلے میں 24ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ہے۔راولپنڈی سمیت ہر شہر کا علیحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج تیار کیا ہے۔پہلی بار ہر شہروں کی ضروریات اور ترجیحات کو مد نظر رکھ کر فلاح عامہ کے منصوبے شروع کئے ہیں۔تین برس میں وہ کام کئے ہیں جو سابق حکومت 10 برس میں نہ کر سکی۔وزیر اعظم عمران خا ن کی قیادت میں عوامی خدمت کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔

اراکین اسمبلی نے مسائل کے حل کیلئے ہدایات جاری کرنے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ رنگ روڈ اورنالہ لئی کے منصوبے کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارراولپنڈی کے عوام کے محسن ہیں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے راولپنڈی کیلئے جتنے ترقی منصوبے دیئے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔راولپنڈی کیلئے حقیقی ترقی کا دور اب شروع ہوا ہے،عوام کی فلاح کیلئے پائیدار اقدامات پر عثمان بزدار کے مشکور ہیں۔وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزراء راجہ محمد بشارت،راجہ راشد حفیظ،فیا ض الحسن چوہان،ارکان اسمبلی محمد لطاسب ستی، راجہ صغیر احمد، جاوید کوثر، چوہدری ساجد محمود، واثق قیوم عباسی، ملک تیمور، امجد محمود چوہدری، اعجاز خان اور عمر تنویر،عابدہ راجہ،فرح آغا اورمومنہ وحید شامل تھیں کمشنر راولپنڈی ڈویژن،آر پی او،ڈپٹی کمشنراورسی پی اوبھی اس موقع پرموجود تھے

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

Leave a reply