وزیراعظم عمران خان نے بنی گالا اپنی رہائش گاہ کی تصویر ٹویٹ کردی

0
29

وزیراعظم عمران خان نے بنی گالا اپنی رہائش گاہ کی تصویر ٹویٹ کردی

وزیر اعظم کے گھر پر جشن میلادالنبی کی خوشی میں چراغاں کیا گیا ہے وزیراعظم عمران خان نے 12 ربیع الاول کی تیاریوں کے حوالے سے اپنے گھر کی تصویر پوسٹ کی ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 12 ربیع الاول کی خوشی منانے کے لیے تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ یہ تصویر وزیراعظم کے گھر بنی گالا کی ہے جس میں 12 ربیع الاول کے حوالے سے چراغاں بھی کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا تھا کہ تمام وزرا اور اراکین 12 ربیع الاول کے حوالے سے اپنے گھروں کو سجائیں جبکہ وزیراعظم نے اعلان کیا تھا کہ اس سال 12 ربیع الاول کی سب سے بڑی تقریب حکومت کی سربراہی میں منعقد کی جائے گی

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزيراعظم عمران خان کی دلی خواہش کے مطابق وفاقی کابینہ کے ارکان انشاللہ اپنی سرکاری اور نجی رھائش گاہ کی ربیع الاول جشن ولادت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے چراغاں وغیرہ کے ساتھ سجاوٹ کا اھتمام کریں۔ اس دفعہ پوری قوم انشاللہ ایک عظیم الشان جشن منائے گی

شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایات پر اس دفعہ جشن عید میلادالنبی ﷺ حکومتی سطح پر بھی پورے جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں اسلام آباد اور پورے ملک میں حکومت بے شمار تقریبات منعقد کر رہی ہے۔عوام سے التماس ہے کہ آئیں سب ملکر عشرہ رحمۃاللعالمین منائیں اسی سلسلے میں آج بعد نماز عشاء 7 بج کر 30منٹ پر ڈی چوک اسلام آباد میں محفل سماوقوالی کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ نامور قوال آصف علی سنتو خان عقیدت و ثنا پیش کریں گے۔یہ محفل صرف فیملیز (only for families) کے لئے ہو گی۔عوام سے التماس ہے کہ اپنے خاندان کے ساتھ اس محفل میں شرکت کریں

 ماہ ربیع الاول میں محفل میلاد اور سیرت کانفرنسوں کے انعقاد کیلئے خصوصی ہدایات جاری

جہانگیر ترین بارے رپورٹ وزیراعظم کو پیش،اہم شخصیت کا بڑا دعویٰ

وزیراعظم نے جہانگیر ترین بارے کیا رپورٹ مانگی تھی؟ بیرسٹر علی ظفر کا انکشاف

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین بارے درخواست پر فیصلہ سنا دیا

بریکنگ..شہزاد اکبر کھل کر جہانگیر ترین گروپ کیخلاف آ گئے، مقدمہ درج کروا دیا

جہانگیر ترین کیخلاف کاروائی سے پہلے عدالت کو بتانا ہو گا،عدالت کا حکم، درخواست ضمانت واپس

 

Leave a reply