عمران خان کو ملک سے بھاگنے نہیں دیں گے،ایاز صادق

0
110
ٹرانسجینڈر بل،ایاز صادق کیخلاف مقدمہ کی درخواست

عمران خان کو ملک سے بھاگنے نہیں دیں گے،ایاز صادق
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کا رد عمل سامنے آیا ہے

مسلم لیگ ن کے رہنما ، رکن قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرول بجلی بم گرائے عوام تنگ آ چکے ہیں،عمران 20 سال سے کرپشن کی گردان سنا رہے تھے،مہنگائی اداروں میں کرپشن کی وجہ سے ہو رہی ہے عمران خان کے پاس عوام کیلئے کوئی جواب نہیں ہے ،عمران خان پاکستان سے بھاگنے کی کوشش کریں گے لیکن سن لیں،عمران خان کو ملک سے بھاگنے نہیں دیں گے ،احتجاج اور دھرنوں کا فیصلہ مولانا فضل الرحمان کریں گے ،عمران خان کا ہر فورم پر مقابلہ کرینگے ،

ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ نیازی حکومت نے نیب آرڈیننس میں این آر او کا دادا پیش کیا ہے،یہ اپنے لیے این آر او لے کر آئے ہیں جس میں اپنے وزراء کو محفوظ کیا جا رہا ہے ن لیگ دور میں 3 میٹرو بنیں ان پر آنے والی لاگت ایک میٹرو بی آر ٹی پر لگی کیا وہ کرپشن نہیں؟ ملک میں چینی، آٹا اور گندم غائب ہے، یہ کیسی حکومت ہے خان صاحب کا فرمان ہے کہ ڈالر کی قیمت بڑھے ہے تو حکمران چور اب پچاس روپے بڑھا دیئے ہیں اب کون چور ہے؟ پاکستان جس نہج پر ہے اللہ کرے ان سے جان چھوٹ جائے ن لیگ چھوڑ کر جانے والوں کی بڑی تعداد واپسی کیلئے پرتول رہی ہے بی آر ٹی اور مالم جبہ میں بڑی کرپشن کی گئی پنڈورا لیکس میں علیمہ باجی بھی ہیں ان کے خلاف کب ایکشن لیں گے پی پی اور اے این پی کا پی ڈی ایم میں واپسی کا فیصلہ مشاورت سے ہو گا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کوبلند ترین سطح پر پہنچا کر پی ٹی آئی ملک میں مہنگائی کا سونامی لے آئی،فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا،حکومت دراصل عوام سے اپنی نااہلی کی قیمت وصول کررہی ہے،پیپلزپارٹی کی عوام دوست حکومت ہی ملک کو مہنگائی کے سونامی سے بچا سکتی ہے،پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنا ثابت کرتا ہے عمران خان عوام دشمن وزیراعظم ہیں، پاکستان کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیلنے والی حکومت سے نجات کے لیے عوام میرا ساتھ دیں جب پی پی پی دور میں عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا تھا تو ہم نے اس کا بقدر بوجھ عوام پر نہیں ڈالا تھا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے اگلے روز پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنا ثابت کرتا ہے کہ عمران خان ایک عوام دشمن وزیراعظم ہے،

سندھ حکومت نے پیٹرول مصنو عات کی قیمتوں میں اضافہ رد کردیا ،سندھ کے صوبائی وزیر اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فورا واپس لیا جائے،وزرا بتائیں جن ممالک میں پیٹرول مہنگا مل رہا ہے وہاں کے لوگوں کی آمدنی کتنی ہے؟سستا پیٹرول وینزویلا اور ایران میں عوام کو مل رہا ہے،وفاقی حکومت عوام کو بے دردی سےلوٹ رہی ہے، پیٹرول مصنوعات میں اضافے سے مہنگائی کا مزید طوفان آئیگا،پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 49پیسہ اضافہ حکومتی نااہلی اور بے حسی ہے، حکومت پیٹرول کی ٹیکسز کم کرے اور عوام کو ریلیف دے،

پیپلز پارٹی کی رہنما مہرین بھٹو کا کہنا تھا کہ تبدیلی سرکار نے بجلی کے بعد پیٹرولیم بم گرا دیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں،نئے پاکستان میں سکون پانے کیلئے مرنا شرط ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام سے دشمنی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا،پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے اشیائے خوردونوش مزید مہنگی ہونگی حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فل فور واپس لے

پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ حکومت نے آئے دن پٹرول کی قیمتیں بڑھا کر مہنگائی کو آسمان پر پہنچا دیا ہے،ایک ماہ میں چارچار مرتبہ قیمتیں بڑھائی جا رہی ہیں،یوں محسوس ہوتا ہے کہ یہ عوام دشمنی پر تل گئے ہیں۔ا ایسی صورتحال میں ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، حکومت وقت کی عوام دشمن پالیسیوں کو چیلنج کرنا ہوگا

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما رضا ربانی کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ قابل مذمت ہے،ستمبر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 9 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا،حکومت فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے، حکومت آئی ایم ایف کا مطالبہ پورا کرنے کے لیے بجلی کے نرخ میں اضافہ کرتی ہے،حکومت نے 72 ارب روپے کی سبسڈی واپس لینے کے بعد ٹیرف میں اضافہ کیا آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت گیس کے نرخ میں 35 فیصد اضافہ کیا جائے گا،آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ پاکستان اضافی ٹیکس کے اقدامات کرے،

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے، شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافے کو مسترد کرتے ہیں، پیٹرول کی قیمتوں میں 10.49 روپے اور ڈیزل میں 12.44 روپے کا تاریخی اضافہ قابل تشویش ہے، تباہی سرکار نے 3 سال میں پیٹرول کی قیمتوں میں 42 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے،کیا حکومت کو اندازہ بھی ہے کہ اس کے عوام پر کیا اثرات پڑے گے؟ اوگرا نے حکومت کو پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی، کیا 10.49 روپے بڑھانے کی سفارش آئی ایم ایف سے آئی تھی؟ ماضی میں کہتے تھے قیمتوں میں اضافہ ہو تو سمجھو حکمران چور ہیں، اب تاریخی اضافے کا بھی دفاع کرتے ہیں، پی ٹی آئی ایم ایف کے منی بجٹ کو مسترد کرتے ہیں،

ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا گیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن عمران خان نے جاری کیا،صرف پیٹرول نہیں، بجلی گیس آٹا چینی دوائی دودھ تیل سب مزید مہنگا ہوگیا

دوسری جانب وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ صرف پاکستان میں نہیں دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے واشنگٹن میں سیکریٹری خزانہ یوسف خان، گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر اور امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان کے ہمراہ پریس بریفنگ کے دوران شوکت ترین نے کہا کہ شوکت ترین نے کہا کہ صرف پاکستان میں نہیں دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ہم عام آدمی کی بہتری اور آسانی کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی کی طرف جا رہے ہیں۔ موجودہ حکومت معاشی پسماندہ طبقے کر اوپر اٹھانے کی سوچ کے ساتھ سود سے پاک قرضہ سکیم بھی لا رہی ہے

پٹرولیم بحران ، کمپنیوں نے ملبہ حکومت پر ڈال دیا، عوام کو مزید پریشان کر دینے والی خبر آ گئی

پٹرولیم قیمتوں میں تاریخ کا بلند ترین33 فیصد اضافہ’’چینی اسکینڈل پارٹ ٹو‘‘ہے،شہباز شریف،بلاول

خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ،جنید سلیم

آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں روکنا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا تو اب کیا ہوا؟ فہد مصطفیٰ

مت بھولو کہ عمران خان مافیا کے خلاف 24 سال جہاد کرنے کے بعد نہ صرف وزیرِاعظم بنا بلکہ کرپشن کی چٹانوں سے ٹکرایا، عون عباس

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

‏تنخواہ اور پینشن ایک روپیہ نہیں بڑھائی ، پٹرول 25 روپے مہنگا کرکے بتا دیا سلیکٹڈ کے دل میں اس قوم کے لئے کتنا درد بھرا ہوا ہے، جاوید ہاشمی

25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد، بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

پٹرول ایک بار پھر مہنگا، سب ریکارڈ ٹوٹ گئے

Leave a reply