خیبرپختونخواہ پھربازی لے گیا ،میرا بچہ الرٹ، گم شدہ بچوں کی بازیابی کیلئے موبائل ایپ لانچ

0
58

پشاور:خیبرپختونخواہ پھربازی لے گیا ،میرا بچہ الرٹ، گم شدہ بچوں کی بازیابی کیلئے موبائل ایپ لانچ کرکے باقی صوبوں کوپیچھے چھوڑ دیا ، اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے گم شدہ بچوں کی بازیابی کیلئے ” میرا بچہ الرٹ” کے نام سے موبائل ایپ لانچ کر دی۔

6 ماہ کو 3 سال ہی سمجھیں، ضروری قانون سازی کرلیں گے، شیخ رشید

ذرائع کا کہنا تھا کہ میرا بچہ الرٹ” اپلیکشن پہلے سے موجود خیبر پختونخوا سٹیزن پورٹل میں بطور فیچر شامل کی گئی ہے مگراب یہ ایپ پاکستان سٹیزن پورٹل پر بھی لانچ کی جائے گی۔ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپلیکشن میں گم ہونے والے بچوں کے حوالے سے رپورٹ کے اندراج ، تلاش کیلئے والدین اور مدد کیلئے مکمل طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔

پاکستانی ہاکی فیڈریشن نے ٹوکیواولمیکس پاکستانی ٹیموں کے لیے اہم اعلان کردیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ موبائل ایپ کی مدد سے گمشدہ بچوں کو بحفاظت بازیاب کرانا ہے جبکہ اس قدم سے بچوں سے زیادتی کے واقعات کو روکنے میں مدد بھی ملے گی۔واضح رہے اس سے قبل پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں بچوں کے جنسی استحصال کے خلاف ’میرا بچہ الرٹ‘ نامی ایک نئی موبائل فون ایپ کی تیاری کا حکم دے دیا تھا۔

ملکی ذخائر8 ارب 68 کروڑ ڈالرتک پہنچ گئے، اسٹیٹ بینک نے معیشت کے بارےمیں‌ خوشخبری…

ذرائع کے مطابق کے پی محمود خان نے کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم کے دفتر کی طرف سے اسلام آباد میں جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اس نئی ایپ کا نام ‘میرا بچہ الرٹ‘ کے ذریعے کسی بھی متاثرہ بچے یا بچی کے والدین اب تک مروجہ عشروں پرانے نظام سے بچتے ہوئے حکام کو ایسے جرائم کی فوری اطلاع دے سکیں گے۔

اقوام متحدہ نے پاکستانی فلم ’’تلاش‘‘کوتلاش کرلیا ، ہیڈکوارٹرمیں اسکریننگ

بچہ الرٹ نامی ایپ کے بارے میں پاکستانی وزیر اعظم کے دفتر کی طرف سےبیان میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ اس نئے آن لائن طریقہ کار سے پولیس کو ایسے جرائم کی اطلاع دینے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے گا۔بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ اس ایپ کی مدد سے پاکستان کے سارے صوبوں کے حکام کو فوری اطلاع مل جایا کرے گی اور ساتھ ہی متعلقہ بچوں اور ان کی والدین کی سلامتی کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔

Leave a reply