خیبرپختونخوا حکومت کے اربوں روپے جا کہاں رہے ہیں؟ چیف جسٹس
سپریم کورٹ میں بریسٹ کینسر کے بڑھتے کیسز سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی
چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی عدالت نے وفاقی اور تمام صوبائی سیکریٹری صحت کو بریسٹ کینسر سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا،سپریم کورٹ نے سیکریٹری صحت بلوچستان کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا
ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخواہ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے بریسٹ کینسر کی مشینری اور علاج کیلئے 3 ارب روپے مختص کیے ،منصوبے کا پی سی ون تیار کر لیا گیا ہے، چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ صرف پی سی ون ہی بناتے رہتے ہیں عملدرآمد کوئی نہیں ہوتا، جسٹس جمال خان مندو خیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اصل مسئلہ انسانی وسائل کا ہے،کروڑوں کی مشینری لا کر رکھ دی جاتی ہے، استعمال کوئی نہیں جانتا جب تک اسپتالوں کا سیٹ اپ بنائیں گے تب تک لوگ مرتے رہیں گے، صوبہ بلوچستان میں ایک بھی انکالوجسٹ نہیں،
ایڈوکیٹ جنرل کے پی نے کہا کہ خیبرپختونخواحکومت نے صحت کارڈ کے اجراء کا کام شروع کیا ہے، صحت کارڈ کے تحت ہر شہری کو 10 لاکھ روپے تک علاج کرانے کی سہولت دی گئی ، چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے5،6ارب مختص کر دیے ہوں گے تا کہ لوگ اس میں سے پیسہ کھاتے رہیں، ایڈوکیٹ جنرل کے پی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے نوٹس لیا تو حکومتوں کو ہوش آیا،چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے گورنمنٹ سیکٹر میں تو کوئی کام ہو ہی نہیں رہا، جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ صحت کارڈز کا کوئی طریقہ کار تو ہو، کس کس کو صحت کارڈ دیں گے؟
چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے سرکاری اسپتالوں میں نہ کوئی ایکسرے مشین کام کرتی ہے نہ آکسیجن کا نظام ہے،کے پی حکومت کے اربوں روپے جا کہاں رہے ہیں؟ خیبر پختونخوا کے اسپتالوں میں ٹاپ سے لے کر نیچے تک لوگ سفارش پر بھرتی کیے گئے ہیں،خیبرپختونخوا حکومت کے اربوں روپے جا کہاں رہے ہیں؟ جسٹس جمال مندو خیل نے کہا کہ بلوچستان کا ہیلتھ بجٹ کہاں جاتا ہے؟ بلوچستان میں آج تک کوئی اوپن ہارٹ سرجری نہیں ہوئی،کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی گئی.
@MumtaazAwan
کراچی کو مسائل کا گڑھ بنا دیا گیا،سرکاری زمین پر قبضہ قبول نہیں،کلیئر کرائیں، چیف جسٹس
سپریم کورٹ کا کراچی کا دوبارہ ڈیزائن بنانے کا حکم،کہا آگاہی مہم چلائی جائے
وزیراعظم کو بتا دیں چھ ماہ میں یہ کام نہ ہوا تو توہین عدالت لگے گا، چیف جسٹس
تجاوزات ہٹانے جائینگے تو لوگ گن اور توپیں لے کر کھڑے ہوں گے،آرمی کو ساتھ لیجانا پڑے گا، چیف جسٹس
سرکلر ریلوے، سپریم کورٹ نے بڑا حکم دے دیا،کہا جو بھی غیر قانونی ہے اسے گرا دیں
ہم نے کہا تھا کیسے کام نہیں ہوا؟ چیف جسٹس برہم، وزیراعلیٰ کو فوری طلب کر لیا
آپ کی ناک کے نیچے بحریہ بن گیا کسی نے کیا بگاڑا اس کا؟ چیف جسٹس کا استفسار
آپ کو جیل بھیج دیں گے آپکو پتہ ہی نہیں ہے شہر کے مسائل کیا ہیں،چیف جسٹس برہم
کس کی حکومت ہے ؟ کہاں ہے قانون ؟ کیا یہ ہوتا ہے پارلیمانی نظام حکومت ؟ چیف جسٹس برس پڑے
شہر قائد سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے سپریم کورٹ کا بڑا حکم
کراچی میں سپریم کورٹ کے حکم پرآپریشن کا آغاز،تاجروں کا احتجاج
سو برس بعد بھی قبضہ قانونی نہیں ہو گا،سپریم کورٹ کا بڑا حکم
کیا ملزم کو پیش کرنے سے سپریم کورٹ کی عمارت اڑ جائے گی؟ چیف جسٹس برہم