لاہور ہائیکورٹ میں منشیات برآمدگی کیس ، غیر ملکی ماڈل ٹریزا کو رہا کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا ،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے اپیل پر سماعت کی ماڈل ٹریزا کو لاہور ائیرپورٹ سے 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا ملزمہ کے خلاف کسٹم حکام نے مقدمہ درج کیا تھا عدالت نے ماڈل ٹریزا کی ساڈھے آٹھ سالہ سزا کو کالعدم قرار دے دیا ۔ ماڈل ٹریزا کو لاہور ائیرپورٹ سے 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں درخواست گزار غیر ملکی ماڈل کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ غیر ملکی ماڈل ٹریزا نے اپنے خلاف ٹرائل کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر رکھی ہے، درخواست گزار پاکستان میں اسلامک اسٹڈیز کے لیے آئی تھی جس کے خلاف منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس منشیات کیس میں سزا کا فیصلہ سنایا جبکہ حقائق اس کے برعکس ہیں درخواست گزار کے وکیل نے مزید کہا کہ درخواست گزار بے قصور ہیں منشیات کا الزام کسٹم حکام نے اپنے پاس سے لگاکر جھوٹے مقدمے میں ملوث کرکے سزا دلوائی ہے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ٹرائل کورٹ کا آٹھ سال سے زائد سزا سنانے کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر رہا کرنے کا حکم دے

کسٹم حکام نے غیر ملکی ماڈل ٹریزا، اسکے مبینہ ساتھیوں شعیب حفیظ اور آفتاب انور کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم آفتاب انور پر ٹریزا کو ایئر پورٹ تک گاڑی میں لانے کا الزام تھا عدالت نے ٹریزا کو منشیات کیس میں قصوروار ٹھہراتے ہوئے 8 سال 8 ماہ قید جبکہ ملزم شعیب حفیظ کو بری کرنے کا حکم دیا تھا ،ایڈیشنل سیشن جج شہزاد رضا نے چیک ریپبلک سفارتخانے کی ڈپٹی سیکرٹری کی موجودگی میں 20 مارچ کو منشیات اسمگلنک کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ماڈل کو سزا سنائی تھی ،عدالت نے قرار دیا تھا کہ پراسیکیوشن نے ٹریزا کی ہیروئن اسمگل کرنا ثابت کردیا تا ہم ماڈل ٹریزا اپنی بے گناہی ثابت نہیں کرسکیں، عدالت نے اپنے فیصلے میں ملزمہ کو حق دیا تھا کہ وہ ہائیکورٹ میں فیصلے کے خلاف اپیل کر سکتی ہیں

خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

Shares: