ہم عمران ریاض کی زندگی کے لیے دعاگو ہیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

عدالت عمران ریاض خان کو فوری بازیاب کراکے رہا کرنے کا حکم دے
0
34
imran

لاہور ہائیکورٹ ،یوٹیوبرعمران ریاض بازیابی کیس کی سماعت ہوئی

عدالت نے عمران ریاض کو بازیاب کرنے کے لئے پولیس کو دس روز کی مزید مہلت دے دی ،آئی جی پنجاب سمیت دیگر افسران عدالت کے روبرو پیش ہوئے ،وکیل میاں علی اشفاق نے کہا کہ ہم ورکنگ کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے ہیں آئی جی پنجاب نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ہم کوششیں کررہے ہیں،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ ورکنگ کمیٹی کی کاوش سے مطمئن ہیں ،وکیل عمران ریاض نے کہا کہ ہمیں عمران ریاض کی بازیابی درکار ہے اس کے لیے آئی جی پنجاب سمیت اسکی ٹیم کام کررہی ہے ،وکیل عمران ریاض عبداللہ ملک نے عدالت میں کہا کہ ہم امید کرتے ہیں پولیس جلد عمران ریاض کو بازیاب کرائے گی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم عمران ریاض کی زندگی کے لیے دعاگو بھی ہیں اور کوشش بھی کر رہے ہیں

درخواست میں حکومت پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ، درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عمران ریاض خان صحافی اور سینئر اینکر پرسن ہیں عمران ریاض خان نے اپنے پروگراموں میں حکومتی پالیسیوں پر تنقید کی تنقید کرنے پر اور عمران خان کی گرفتاری کے بعد عمران ریاض خان کو گرفتار کرلیا گیا پولیس اور ایف آئی اے حکام نے غیر قانونی طور پر عمران ریاض خان کو گرفتار کیا عدالت عمران ریاض خان کو فوری بازیاب کراکے رہا کرنے کا حکم دے عدالت عمران ریاض خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے

عمران ریاض ہمیں مطلوب نہیں تھا 

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

 لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

 بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

Leave a reply