لاہور جلسے کیلیے پی ڈی ایم کا اجلاس طلب،اہم فیصلے متوقع

لاہور جلسے کیلیے پی ڈی ایم کا اجلاس طلب،اہم فیصلے متوقع

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور جلسے کی تیاریاں شروع کردی ہیں حکومت کیخلاف فیصلہ کن مرحلےکی تیاریاں شروع کردیں،

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے اینٹ کا جواب پتھر سے دیاجائے گا ، پی ڈی ایم کی مقامی قیادت کا اجلاس ہوگا جس میں جلسہ کی تیاریوں کے حوالہ سے اہم فیصلے کئے جائیں گے ،اجلاس میں جے یو آئی ف کے رہنما غفور حیدری بھی شریک ہوں گے ،اجلاس میں 13 دسمبر کو لاہور میں پی ڈی ایم جلسے سے متعلق مشاورت ہوگی ،اجلاس 13 دسمبر کو لاہور میں جلسے کے انتظامات کا جائزہ لے گا ،حکومت کی جانب سے ممکنہ رکاوٹوں کامقابلہ کرنےکےلیے حکمت عملی تیار کی جائے گی

ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم کو لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ اپوزیشن اتحاد نے 13 دسمبر کو لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

پی ڈی ایم کو سینیٹر فیصل جاوید نے دیا بڑا چیلنج،کہا اس مقام پر جلسہ کریں سرکاری میڈیا پر بھی نشر کرا دینگے

ملتان ،حالات کشیدہ، کینٹینر لگ گئے، اپوزیشن کا ہر حال میں جلسہ کرنیکا اعلان

بطور جانشین مشن کو آگے بڑھانے کا ذمہ دار ہوں،بلاول

مریم نواز ملتان کیلئے روانہ،کہا جلسہ ہونے سے پہلے سے ہی کامیاب ہوگیا

آصفہ بھٹوکراچی سے ملتان روانہ، کون ہے ہمراہ؟

آصفہ بھٹو مریم نواز پر پہلے روز ہی بازی لے گئی

پی ڈی ایم وائرس کا بھی مقابلہ کریں گے،مریم نواز کی سیاست بارے فردوس عاشق کا بڑا دعویٰ

ملتان میں پی ڈی ایم رہنماؤں پر مقدمے، بلاول کے ترجمان برس پڑے

رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟

مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟

کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا

پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسے پر مقدمہ درج

پی ڈی ایم جلسہ ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ، عدالت کا بڑا حکم

حکومت کوعوام نظرنہیں آتی، جلسہ کیا نظر آئے گا،مولانا فضل الرحمان

مسلم لیگ (ن) نے کے رہنما رانا مقبول، سابق مئیر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید، رکن صوبائی اسمبلی سمیع اللہ خان، راجہ خرم اور امتیاز الہیٰ نے ڈپٹی کمشنر کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست دی تھی۔ تاہم ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے موجودہ تناظر میں جلسے کی اجازت دینے سے صاف صاف انکار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جلسہ ہونا ہے یا نہیں اس کا فیصلہ پنجاب حکومت نے کرنا ہے۔ یہ سابق حکومت کا ہی فیصلہ ہے کہ گریٹر اقبال پارک میں جلسے نہیں ہو سکتے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے حکومت کی گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کرنا ہے۔ یہ کس طرح ممکن ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے کورونا وائرس ایس او پیز پر عمل ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جلسے کی اجازت نہ ملنے پر ردعمل دیتے ہوئے سابق مئیر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کا کہنا تھا کہ مینار پاکستان میں علامہ خادم حسین رضوی کا جنازہ اور منہاج القرآن کا اجتماع ہو چکا ہے۔ حالیہ ایونٹس کو دیکھتے ہوئے مسلم لیگ ن کو بھی اجازت ملنی چاہیے۔

Comments are closed.