لاہور میں ڈینگی کیسز کی شرح میں کمی ہونا شروع ہو گئی ہے
سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کا کہنا ہے کہ عوام کو ڈینگی سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے کل 2977 بیڈز مختص کئے گئے ہیں، لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے لئے 1943بیڈز مختص ہیں لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں 1137 بیڈز خالی ہیں لاہور کے پرائیویٹ ہسپتالوں میں 1034 بیڈز مختص، 492 بیڈز خالی ہیں میوہسپتال میں ڈینگی کے لئے 150 بیڈز خالی ہیں جناح ہسپتال میں 141 بیڈز خالی ہیں۔ لاہور جنرل ہسپتال میں 80 بیڈز جبکہ گنگارام ہسپتال میں 35 بیڈز خالی ہیں۔ سروسز ہسپتال میں ڈینگی مریضوں کے لیے 57 بیڈز تاحال خالی ہیں ایکسپو سینٹر میں قائم ڈینگی فیلڈ ہسپتال میں 330 بیڈز خالی ہیں شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال میں 53 بیڈز جبکہ چلڈرن ہسپتال میں 40 بیڈز خالی ہیں۔تمام ہسپتالوں میں ڈینگی مرض کے علاج کے لئے ڈاکٹرز، ادویات اور دیگر طبی سہولیات میسر ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی سے 32 افراد متاثر ہوئے،اسلام آباد میں گزشتہ 24گھنٹے کےدوران ڈینگی سے 2 افراد انتقال کرگئے اسلام آباد میں ڈینگی مریضو ں کی تعداد 4 ہزار 199 ہوگئی، اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کے 13 کیسز رپورٹ ہوئے،
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی معیاری سہولتیں بہم پہنچانے کیلئے یکسو اور پرعزم ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ شہریوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنا حکومت کا وژن ہے۔ڈینگی سے بچاؤ اور سدباب حکومت پنجاب کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی گائیڈ لائنز کی روشنی میں انسداد ڈینگی کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔موثر اقدامات کے ذریعے ڈینگی سے نمٹنے کیلئے کاوشیں کی جا رہی ہیں۔کورونا کی طرح ڈینگی کے منفی اثرات کو بھی کم از کم کی حد تک لانا چاہتے ہیں۔ڈینگی سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ ہے۔ متعلقہ محکموں کا فرض ہے کہ وہ جانفشانی سے انسداد ڈینگی کے وضع کر دہ پلا ن پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ڈینگی سرویلنس پلان پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ متعلقہ افسران اور عملے کو دفتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں ہونا چاہیئے۔ ڈینگی پر قابو پانے کیلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
ٹرمپ میرے خواب میں آئے ،بھارتی شہری نے ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل ایسا کام کیا کہ سب حیران
متنازعہ شہریت بل پر امریکا میدان میں آ گیا،ٹرمپ کریں گے مودی سے کشمیر، شہریت بل پر بات
ٹرمپ کا کریں گے بھارتی فنکار استقبال،28 سٹیج تیار، طلبا کیا کریں گے؟ ڈیوٹی لگا دی گئی
بھارت میں کھڑے ہوکر ٹرمپ نے پاکستان بارے ایسا کیا کہہ دیا کہ مودی کو پسینے چھوٹ گئے
ٹرمپ کو ویلکم کرتے وقت مودی نے ایسے نام سے پکارا کہ ٹرمپ منہ دیکھتے رہ گئے، دیا کھرا جواب
انیل مسرت منموہن سنگھ کے ہمراہ سیلفی بنانے لگے تو کیا ہوا؟
سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کا کرونا ٹیسٹ، کیا آئی رپورٹ؟
ڈینگی کا ڈنگ تیز، ہسپتال بھر گئے