باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں کے علاوہ کراچی میں بارش جاری ہے
لاہور میں آج صبح پھر بارش ہوئی جو ابھی تک لگی ہوئی ہے، کئی علاقوں میں ہلکی تو کئی علاقوں میں تیز بارش ہوئی، بارش سے موسم خوشگوار ہو چکا ہے، بارش کی وجہ سے لاہور کے علاقے شاہدرہ میں گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی گھر کے چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے زخمی ہونے والوں میں 42 سالہ افضل ملک، 35 سالہ سونیا افضل، 7 سالہ کنیز فاطمہ، 30 سالہ تانیہ عباس، 35 سالہ غلام عباس اور دعا شامل ہیں
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آج وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے ننکانہ صاحب کے گردونواح میں مون سون کی بارش کا سلسلہ جاری ہے اوکاڑہ میں بارش کے باعث گرمی اور حبس کی شدت میں کمی ہو گئی ہے، ملتان شہر اور اس کے گردونواح میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔
سی ٹی او لاہور نے بارش کے دوران متعدد شاہراہوں کا وزٹ کیا، مستنصر فیروز نے خیابان جناح روڈ، ٹھوکر نیاز بیگ، ملتان روڈ کا وزٹ کیا، سی ٹی او لاہور نے ٹاؤنشیپ،گرین ٹاؤن، کینال روڈ انڈرپاسسز کا وزٹ کیا، مستنصر فیروز بارش کے دوران مسلسل متحرک دیکھائی دے رہے ہیں، سی ٹی او لاہور سمیت تمام افسران شدید بارش کے دوران سڑکوں پر موجود رہے، سی ٹی او لاہور نے مختلف پوائنٹس پر موجود وارڈنز کو بریفنگ دی، سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ شدید بارش کے دوران وارڈنز اور واسا انتظامیہ میں بہترین ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں، شدید بارش کے باوجود کہیں ٹریفک کی روانی متاثر نہیں ہونے دی جارہی،تمام لفٹرز اور بریک ڈاؤنز نشیبی سڑکوں پر موجود ہیں، تمام سرکل افسران واسا انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں، وارڈنز بارش میں فوری کال پر شہریوں کی مدد کررہے ہیں، ٹیم ورک سے شہریوں کو ٹریفک کو کوئی مسئلہ نہیں ہونے دیا جارہا، سی ٹی او لاہور نے شہریوں خصوصاََ وارڈنز کو بجلی کے کھمبوں اور الیکٹرک تنصیبات سے دور رہنے کی ہدایت کی.
شہر قائد کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری طرف شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا بھی امکان ہے،کراچی کے علاقوں صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، کلفٹن اور اطراف کے علاقوں میں آج صبح ہلکی بارش ہوئی، بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور مسوسم خوشگوار ہوگیا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 9 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ کہ مختلف بین الاقوامی اور علاقائی موسمیاتی ماڈلز کے ذریعے ملک میں بارشو ں کی پیشرفت کے حوالے سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ،این ڈی ایم اے نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےمختلف علاقوں میں بارش اور اس سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ بلوچستان میں اب تک ایک گھر کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ 6 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 8 افراد کی اموات اور ایک شخص زخمی ہوا ہے جبکہ ایک گھر کو نقصان پہنچا ہے اس طرح صوبہ میں مجموعی طور پر 18 اموات ، 35 افرادزخمی اور 44 مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ پنجاب میں مجموعی طور پر 43 اموات ہوئیں جبکہ 82 افراد زخمی اور 31 گھروں کونقصان پہنچا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ میں 9 اموات ریکارڈکی گئی ہیں جبکہ 37 افراد زخمی ہوئےہیں اور 13 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔
این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ سندھ اور گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں کے دوران کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے آزاد جموں وکشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک گھر کو نقصان پہنچا ہے جبکہ اب تک ایک شخص جاں بحق ہوا ہے اور ایک ہی گھر متاثر ہوا ہے۔
این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ شمال ،شمال مغربی پنجاب بشمول لاہور ،سیالکوٹ اور نارووال میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے پہاڑی علاقوں کے ندی نالوں سمیت مختلف شہروں میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ اسی طرح سندھ میں کراچی،تھرپارکر، سکھر، لاڑکانہ ، حیدرآباد، بدین اور شہید بے نظیرآباد کے علاوہ شمال مشرقی بلوچستان میں سبی، ژوب، کوہلو، قلعہ سیف اللہ ، خضدار، بارکھان، لورا لائی، ڈیرہ بگٹی اور لسبیلہ کے علاوہ خیبر پختونخوا میں بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، مالم جبہ اور بالاکوٹ میں مزید بارشوں کی توقع ہے
جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی
لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا
غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی
جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار