لاہور پولیس، ایک برس میں 28 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ریکوری کی

0
26
arrest

انویسٹی گیشن ماڈل ٹاون پولیس نے سال2022 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نے سال 2022 میں 19816 مقدمات چالان کیے،14937 ملزمان گرفتار کرکے 28 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ریکوری کی، 84 گینگز کے 198ممبران سے 03 کروڑ 52لاکھ روپے سے زائد مالیت کی برآمدگی بھی شامل ہے، قتل کے 132،اغواء برائے تاوان کے 02 ڈکیتی،رابری معہ قتل کے 10ملزمان گرفتار کئے، اے کیٹگری کے234، بی کیٹگری کے 1202 اور988 عدالتی اشتہاری گرفتار کیے،خواتین اور بچوں کے اغواء کے 780 مقدمات درج،585 بازیاب، 544مقدمات خارج کئے ،سال 2022 میں ہوائی فائرنگ میں ملوث 185 ملزمان گرفتار کیے گئے، ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن ذوہیب نصراللہ رانجھا کا کہنا ہے کہ سال 2023 میں بھی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی،

دوسری جانب مسلم ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کی اور چار ڈاکو گرفتار کر لئے، گرفتار ملزمان میں عابد علی، کاشف ، غلام مصطفی اور قاسم شامل ہیں،ملزمان نے پنجاب یونیورسٹی کی زرعی اراضی میں قائم ڈیرہ پر ڈکیٹی کی واردات کی تھی، گرفتار ملزمان سے 80لاکھ روپے مالیت کی 29 بھینسیں،اسلحہ برآمد کر لیا گیا، ملزمان کی گرفتاری جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ممکن ہوئی،انچارج انویسٹی گیشن مسلم ٹاؤن عابد علی کے مطابق شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے دن رات کوشاں ہیں،

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

نوجوان لڑکی سے چار افراد کی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ان ایکشن

خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

Leave a reply