ایک ہفتہ قبل کوئٹہ آنے والی لڑکی کی لاش گھر سے برآمد

0
33
crim news

ایک ہفتہ قبل کوئٹہ آنے والی لڑکی کی لاش گھر سے برآمد
قلات سے ایک ہفتہ قبل کوئٹہ آنے والی لڑکی کی لاش گھر سے برآمد ہوگئی۔ اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،

پولیس کے مطابق سریاب پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ سریاب روڈ منیر مینگل پھاٹک کے قریب گھر میں لڑکی کی لاش پڑی ہے جس پر پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچائی جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی، پولیس نے بتایا کہ لڑکی قلات کی رہائشی تھی جو ایک ہفتہ قبل اپنے دوست کے ہمراہ کوئٹہ آئی تھی اور دوست کے گھر پر ہی رہائش پذیر تھی۔ لاش کے قریب سے زہریلی دوا کی بوتل بھی ملی۔

لواحقین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے نامزد ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے

ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

 سارہ انعام کے والد انعام الرحمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ہے

سارہ انعام قتل کیس،مرکزی ملزم شاہنواز امیر پر فرد جرم عائد

دوسری جانب پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شہر سے منشیات فروشی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتارکیا ہے، پولیس حکام کے مطابق ملزمان تعلیمی اداروں کے نواح میں منشیات فروخت کرتے تھے، ملزمان میں ایک خاتون بھی شامل ہے، ملزمان کو مزید تحقیقات کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالہ کر دیا گیا، پولیس حکام کے مطابق شہر میں منیشات فروشی کے خاتمے کے لئے پولیس پر عزم ہے، عوام کو بھی چاہئے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کرے،

Leave a reply