لڑکی کو ہراساں کرنا اوباش نوجوان کو مہنگا پڑ گیا

شارع فیصل میں لڑکی کو ہراساں کرنا اوباش نوجوان کو مہنگا پڑ گیا

جوڈیشل مجسٹریٹ نیاز حسین کلہوڑو نے مختصر وقت میں کیس کا فیصلہ سنا دیا عدالت نے رکشہ سوار لڑکی کو ہراساں کرنے پر ملزم حمزہ کو دو ماہ قید کی سزا سنا دی عدالت نے ملزم پر 20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا ،عدالت نے کہا کہ جرمانہ نہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ایک ہفتے مزید قید کی سزا ہو سکتی ہے،

پولیس کے مطابق 17 جولائی کو ملزم حمزہ نے دوستوں کے ہمراہ شاہراہ فیصل پر رکشے میں سوار لڑکی کا پیچھا کیاتھا ، ملزمان نے لڑکی کو ہراساں کیا اور غلط زبان استعمال کرتے رہے، متاثرہ لڑکی نے اوباش نوجوانوں کی ویڈیو ریکارڈ کی تھی،ملزمان نے ویڈیو بنانے پر متاثرہ لڑکی کا ہاتھ پکڑا اور نہ مناسب الفاظ استعمال کیے، ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا،واقعے کا مقدمہ تھانہ شاہراہ فیصل تھانے میں درج کیا گیا تھا

قبل ازیں کورنگی میں چھ سالہ ماہم کے ساتھ مبینہ زیادتی اور قتل کیس کی سماعت ہوئی، ملزم ذاکر عرف انڈولہ پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی ماڈل کورٹ نے کیس منتقل کرنے کیلئے سیشن عدالت بھیجنے کی ہدایت کر دی، عدلات نے کہا کہ اینٹی ریپ اینڈ انویسٹیگیشن ترمیم کے بعد یہ عدالت کیس کی سماعت نہیں کر سکتی،وزارت قانون انصاف نے سات مئی 2021 کو اس حوالے سے نوٹفیکشن جاری کیا تھا،عدالت نے سماعت 29 دسمبر تک ملتوی کردی،پولیس کے مطابق واقعہ 28 جولائی کو زمان ٹاون تھانے کی حدود میں پیش آیا تھا، گرفتار ملزم ذاکر عرف انڈولہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم بھی کیا تھا فوری سماعت کیلئے سیشن عدالت نے کیس ماڈل ٹرائل کورٹ منتقل کیا تھا

دوسری جانب سانحہ صفورا کیس کے مرکزی ملزم سعد عزیز عرف ٹن ٹن کی جانب سے سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی، ملزم نے امریکی ڈاکٹر ڈائبرا لوبو حملہ کیس میں سزا کے خلاف اپیل کر رکھی ہے، ملزم کے وکیل کی عدم حاضری پر اپیل پر سماعت نہ ہوسکی ملزم کی درخواست پر اپیل کی پیروی کے لیے سرکاری خرچ پر معاونت کے لیے وکیل فراہم کیا گیا تھا ،پراسیکیوٹر نے کہا کہ سعد عزیز کو سانحہ صفورا کیس میں ملٹری کورٹ سے سزا موت کا حکم سنایا گیا ہے، ملزم کو دو دیگر کیسز میں اے ٹی سی نے عمر قید کی سزا سنائی تھی، اے ٹی سی نے ڈاکٹر ڈیبرا بولو حملہ کیس میں ملزم کو دس سال قید کی الگ سزا سنائی تھی، پولیس کے مطابق ملزم نے 2015 میں شہید ملت روڈ پر امریکی ڈاکٹر پر حملہ تھا

پنجاب کے بڑے شہر میں زہریلی شراب سے کتنی ہوئی ہلاکتیں؟

کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی دکانیں کھولنے کی ملی اجازت

شراب کی دکانیں کھولنے کا نوٹفکیشن، حقیقت کیا؟

شراب پینے سے منع کرنے پر نوجوان نے ماں کو آنکھ میں گولی مار کر ہلاک کر دیا

اسمبلی احاطہ سے شراب کی بوتلیں برآمد،وزیراعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ

چینی شراب کی سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی گئی

Comments are closed.