ایس ایچ او پاک کالونی کی حکمت عملی سے جنسی درندہ قانون کی گرفت میں آگیا۔

پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اسفند ولد شفیق کو ڈسٹرکٹ کیماڑی کی حدود میں واقع بسمہ اللہ ہوٹل منگھو پیر میں نوجوان لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ جواں سالہ مسمات (ک) کو اسفند ولد شفیق گزشتہ کئی ماہ سے جسمانی تعلقات بنانے کے لئے راغب کرتا رہا بصورت دیگر لڑکی کی وہڈیوز اور تصاویر کو ایڈیٹ کر کے مختلف سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کی دھمکی دیتا رہا۔ایس ایچ او پاک کالونی کے علم میں آنے کے بعد لڑکی کو لڑکے سے بات چیت جاری رکھنے کو کہا اور مزکورہ مقام پر ملنے کو کہا جس پر اسفند نامی لڑکا اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مذکورہ مقام پر آیا تاہم مسمات (ک) نے ایس ایچ او پاک کالونی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے جانے سے انکار کر دیا جس پر جنسی بھیڑے نے اپنی ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اسی اثناء میں شکایت کنندہ لڑکی کے کزن نے علاقہ مکینوں کے ہمراہ پکڑ لیا۔

دو بیٹیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت سوتیلا باپ گرفتار

11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار

پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

تھانے میں لڑکے نے سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے ساتھ مزید کئی لڑکے ملوث ہیں اور انہیں گائنی کی ایک لیڈی ڈاکٹر لڑکی کے بارے میں تمام معلومات فراہم کرتی تھی جس کے بعد لڑکی کو ہم کسی مقام پر لے جانے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے اور فحش ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے اور فحش وڈیو کو فروخت بھی کرتے تھے، ملزم کے موبائل سے دیگر لڑکیوں کی فحش وڈیو برآمد ہوئی ہیں مزکورہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے شعبہ تفتیش کو منتقل کر دیا گیا ہے

Shares: