لاک ڈاؤن، راشن تقسیم تو نہ ہو سکا البتہ منصوبہ بندی کر لی گئی

0
145

لاک ڈاؤن، راشن تقسیم تو نہ ہو سکا البتہ منصوبہ بندی کر لی گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت کے تحت ضرورتمند خاندانوں میں راشن کی تقسیم کے حوالہ سے طریقہ کار جاری کر دیا گیا

سندھ حکومت کےاحکامات پر کمشنر کراچی نے راشن کی تقسیم کا حکمنامہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ راشن کی تقسیم صبح پانچ بجے سےصبح سات بجے کےدرمیان ہوگی ،راشن کی تقسیم رات کےآخری پہر میں بھی کی جاسکتی ہے ،راشن کی تقسیم کےلیےلوگوں کا مجمع جمع کرنے پرپابندی ہوگی

راشن کی تقسیم صرف گھر پر ہی کی جاسکے گی،مستحق افراد،یومیہ اجرت سے محروم خاندانوں کو ڈپٹی کمشنرز کی نگرانی میں راشن دیاجائےگا ،راشن بیگ میں تین اقسام کی ایک کلو کلو دالیں،دوکلو کوکنگ آئل شامل ہوگا ،دس کلو آٹا ،پانچ کلو چاول،ایک کلو سفید چنا بھی راشن بیگ میں دیاجائے.

قبل ازیں کراچی پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، کراچی پولیس نے لاک ڈاون کے آغاز سے ابھی تک 482 مقدمات درج کیے ہیں جبکہ لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والے 1368 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے.

سند ھ میں کورونا وائرس کے22نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد783ہوگئی،کراچی سے 6، حیدرآباد 14 اور گھوٹکی سے2نئے کیسز سامنے آئے،نئے تمام کیسز لوکل ٹرانسمیشن کے ہیں،سندھ میں 65 افراد کورونا وائرس سےصحت یاب ہوچکے ہیں،

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

کراچی میں ضلع وسطی پولیس نے کورونا پروٹیکشن کٹس کے ساتھ ایمرجنسی ٹیم تیارکرلی ہے، پولیس ٹیم ضلع وسطی میں کورونا کے مثبت مریض کے انتقال کی صورت میں تدفین کے وقت پروٹیکشن اور ایس او پی پر عملدر آمد کرانے کی ذمہ دار ہوگی، مقامی طور پر گھروں میں آئسولیشن کیسز کے مکانات پر بوقت ضرورت وزٹ کرے گی، ایمرجنسی ٹیم ڈسٹرکٹ انتظامیہ یا ہیلتھ کے شعبہ کی جانب سے طلب کرنے پر فوری رسپانس دے گی

Leave a reply